04/07/2025
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام بابا فرید الدین گنج شکر علیہ الرحمہ کے عرس کے موقع پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا
اولاد گنج شکر (رحمۃاللہ علیہ)
04/07/2025
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام بابا فرید الدین گنج شکر علیہ الرحمہ کے عرس کے موقع پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا
11/03/2025
دور جدید کے تقاضوں کے مطابق دین متین کی خدمت کرنے والی تحریک دعوتِ اسلامی کے سو فیصد اسلامک چینل اور سب سے زیادہ دیکھے جانے والا اسلامک چینل میری مراد مدنی چینل کو دین متین کی تعلیمات عام کرتے ہوئے 17سال مکمل ہؤے
اللہ دعوتِ اسلامی کو دن دگنی رات چگنی ترقی عطا فرمائے آمین
✍️ ریسرچ کے مطابق آج کل ذہنی دباؤ کی ایک بڑی وجہ اپنے اردگرد کے احمقوں سے نمٹنا ہے -
ایک دانا شخص سے کسی نے پوچھا کہ” آپ اتنے خوش کیسے رہتے ہیں ؟ “
اُس نے کہا :”میں بیوقوف لوگوں سے بحث نہیں کرتا۔“
پوچھا ”پھر کیا کہتے ہیں ؟ “
دانا شخص بولا میں انہیں جواب دیتا ہوں
کہ ” آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں۔“
پوچھنے والے نے کہا:”پھر بھی اپنی بات یا اپنا موقف منوانے کےلئے اسے قائل کرنے کے لئے آپ کو اسے کوئی دلیل کوئی جواز تو دینا چاہیے “
اس پر اُس دانا شخص نے پوچھنے والے کو تاریخی جواب دیا ۔
”آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں “ ......
10/07/2024
بابا فرید الدین گنج شکر رحمتہ اللہ علیہ کے عرس پر انے والے زائرین کو خوش آمدید
مسجد میں دنیاوی باتیں کرنے کی مزمت
ازقلم :ابو صفوان محمد فرحان چشتی عطاری
(ان المساجد اللہ فلا تد عوا مع اللہ احد)
ہر مسلمان اس بات سے بخوبی واقف ہے کہ مساجد عظمت و تعظیم والی جگہ ہے ہر مسلمان پر لازم ہے کہ وہ مسجد کی تعظیم کرے اور مسجد کے اداب کا خیال رکھے جس طرح ہر ادارے کے کچھ اصول و قوانین ہوتے ہیں اسی طرح اسلام ہمیں مساجد کے اصول و اداب بتاتا ہے کہ مساجد کے اندر ا کر کیا کرنا ہے کیا نہیں کرنا کن چیزوں کا خیال رکھنا ہے ان اداب میں سے ایک ادب ہے کہ مساجد کو دنیاوی گفتگو سے پاک رکھا جائے
مساجد میں دنیاوی گفتگو کرنے پر احادیث مبارکہ میں سخت وعیدیں ائی ہیں
حدیث نمبر 1
حضور صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے فرمایا کہ تم لوگوں پر ایک زمانہ ایسا ائے گا کہ ان کی دنیاوی باتیں مسجدوں میں ہوں گی تو ان میں ان کے پاس نہ بیٹھنا ایسوں کی اللہ کو کوئی ضرورت نہیں (مشکوۃ شریف)
حدیث نمبر 2
حضرت صاحب بن یزید رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ میں مسجد میں سو رہا تھا کسی نے مجھے کنکری ماری میں نے دیکھا تو وہ حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ تھے فرمایا جاؤ ان دونوں کو میرے پاس لاؤ دو افراد مسجد میں باتیں کر رہے تھے فرمایا کہ تم کون ہو اور کہاں سے ائے ہو انھوں نے عرض کیا کہ ہم طائف والے ہیں طائف میں رہتے ہیں فرمایا کہ اگر تم مدینہ والے ہوتے ہو تو میں تم کو سزا دیتا کہ تم رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی مسجد میں اونچی اواز کرتے ہو (مشکوۃ شریف)
حدیث نمبر 3
پیارے اقا علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ جب تم کسی کو مسجد میں خرید و فروخت کرتے دیکھو تو کہو اللہ تمہاری خرید و فروخت میں برکت نہ دے اور جب کسی کو گمی ہوئی چیز ڈھونڈتے دیکھو تو کہو اللہ تم کو تمہاری چیز نہ ملائے
قیامت کی نشانیوں میں سے ایک نشانی پیارے اقا صلی اللہ علیہ والہ وسلم یہ بھی بتائی کہ قرب قیامت مسجدوں میں شور وغل ہوگا. آج مساجد کی کی حالت ہمارے سامنے ہے لوگ مسجدوں میں بیٹھ کر طرح طرح کی باتیں کرتے کبھی ملکی سیاست پر بحث ہو رہی ہوتی ہے تو کبھی کاروبار کے بارے میں معلومات فراہم کی جارہی ہوتی ہے تو کبھی مسجد میں بیٹھ کر ہی گناہوں بھری گفتگو کا بازار گرم کیا ہوتا ہے
ہونا تو یہ چاہیے کہ ہم مسجد میں جائیں تو دنیا سے ہمارا تعلق کٹ جائے اور اس پاک پروردگار سے ہمارا تعلق جڑ جائے جس نے حضرت انسان کو محض اپنی بندگی وعبادت کے لیے پیدا کیا
اللہ تعالیٰ ہم سب کو مساجد میں جانے اور مساجد کے آداب کا خیال رکھنے کی توفیق عطا فرمائے آمین.
" اگر آپ لومڑی سے دین سیکھیں گے تو دھیرے دھیرے یہ ماننے لگیں گے کہ مرغیاں چُرانا ایک نیکی ہے"
(ترک کہاوت)
کیا وجہ ہے کہ امیر دن بدن اور زیادہ امیر ہو رہا ہے
اور غریب دن بدن اور غریب آخر کیوں؟
اپنی اپنی رائے کا اظہار فرمائیں
خیالات یا تو چراغ ہوتے ہیں،جو زندگی کو منور کرتے ہیں
یا اندھیرا،
جو ہر چیز کو نظروں سے اوجھل کر دیتے ہیں۔۔
خیالات کے معاملے میں انتہائی حساس رہئیں،
کیونکہ یہی زندگی کے صورت گر ہوتے ہیں
#فکرِ_مہتاب_فکرِ_آزاد
جس ملک میں ظلم حد سے بڑھتا ہے وہ ملک صفحہِ ہستی سے مٹ جاتا ہے
پاکستان یا تو روئے زمین سے مٹ جائے گا یا اس کا ظالمانہ نظام ختم ہو کر نیا عادلانہ نظام آئے
اور ملک باقی رہے گا
دوسری صورت کی امید ہے اور یہی ہم چاہتے ہیں
نئے نظام میں جمہوریت جیسی طوائفہ برباد ہو جائے گی!
جمہوری نظام میں سینٹ و پارلمینٹ کوٹھا اور سیاست دان طوائفات ہیں
ہر سیاست دان بڑھ چڑھ کر وہاں مجرا کرنے کی تمنا رکھتا ہے!
اور عوام اتنی احمق ہے کوٹھے اور طوائفات سے ملک میں امن و عدل چاہتی ہے😅
✍️