Sheharyar Ejaz - Digital Education

Sheharyar Ejaz - Digital Education

Share

Empowering students with simple, practical, and modern computer science education

13/06/2026

Python Programming Song dedicated to matric and inter Students

12/06/2026

Juma Mubarak ❤️

11/06/2026

Python the King of Programming Languages - class 10 computer Science - Chapter 03

06/06/2026

محترم اساتذہ کرام!

السلام علیکم!

جیسا کہ آپ جانتے ہیں، اس وقت میٹرک کے سالانہ امتحانات کے پرچوں کی مارکنگ کا عمل جاری ہے۔ یہ ایک نہایت اہم اور نازک مرحلہ ہے کیونکہ یہی مارکنگ ہزاروں طلبہ و طالبات کے تعلیمی مستقبل کا تعین کرتی ہے۔

یہ بات سب کو معلوم ہے کہ ہر ایک پرچے کے عوض ممتحن کو تقریباً چالیس روپے دیے جاتے ہیں۔ لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ اتنی کم اجرت کے باعث اکثر اساتذہ جلد بازی سے کام لیتے ہیں، جس کے نتیجے میں بہت سے ذہین اور محنتی طلبہ کے ساتھ ناانصافی ہو جاتی ہے۔

چند مشاہدات جو اکثر دیکھنے میں آئے ہیں:
1. جلد بازی میں بغیر پڑھے نمبر دینا:
بعض اساتذہ وقت بچانے کے لیے سوالات کو بغور پڑھے بغیر ایک جیسے ایوریج نمبر دے دیتے ہیں، جیسے دس نمبر کے سوال پر ہر طالبعلم کو 6 یا 7 نمبر دے دینا۔ اس سے محنتی طلبہ کی حق تلفی ہوتی ہے اور ان کی قابلیت کا صحیح اندازہ نہیں لگایا جا سکتا۔
2. مختصر سوالات میں نمبر کاٹنا:
کئی مضامین میں مختصر سوالات کی تعداد زیادہ ہوتی ہے۔ لیکن بعض اوقات جلدی میں ہر سوال کو دو نمبر کی بجائے صرف ایک نمبر دیا جاتا ہے، خواہ طالبعلم کا جواب مکمل اور درست ہی کیوں نہ ہو۔
3. ری چیکنگ کا محدود دائرہ:
مارکنگ کے بعد اگر کوئی طالبعلم ری چیکنگ کی درخواست دے، تو اس میں صرف ری کاؤنٹنگ (نمبر دوبارہ گننا) اور کوئی سوال جو مارک نہ ہوا ہو، صرف وہی چیک کیا جاتا ہے۔ پہلے سے لگے ہوئے نمبرز میں کوئی تبدیلی ممکن نہیں ہوتی، چاہے وہ بالکل غلط کیوں نہ ہوں۔
4. سینئر اسٹاف کی عدم توجہی:
بعض اسسٹنٹ، سبجیکٹ آفیسرز (SOs)، یا ہیڈ اگزامنرز محض رسمی انداز میں صرف دستخط کر کے آگے بڑھ جاتے ہیں، بغیر اس بات کی تحقیق کیے کہ سوالات کے نمبرز صحیح دیے گئے ہیں یا نہیں، اور ٹوٹل درست کیا گیا ہے یا نہیں۔

اساتذہ کرام!
براہِ کرم چند روپوں کی خاطر کسی بچے کے خواب اور مستقبل کے ساتھ ناانصافی نہ کیجیے۔ آپ کی تھوڑی سی توجہ اور دیانتداری کسی کی زندگی سنوار سکتی ہے۔ ہم سب پر یہ فرض ہے کہ ہم ایمانداری سے اپنی ذمے داری پوری کریں تاکہ کسی طالبعلم کا حق ضائع نہ ہو۔

یہ کام صرف ایک نوکری یا فریضہ نہیں، بلکہ ایک امانت ہے جو اللہ اور قوم دونوں کے سامنے ہمیں جواب دہ بناتی ہے۔

دوسروں کے مستقبل کا خیال رکھیے، کیونکہ آج آپ جس بچے کی کاپی چیک کر رہے ہیں، کل وہی بچہ کسی بڑے مقام پر پہنچ کر آپ کی عزت کا سبب بن سکتا ہے۔

شکریہ۔

05/06/2026

04/06/2026

Computer Science Smart Notes - System Phar dy gy😎🥰😂😜



01/06/2026

Android vs iOS Operating System!



29/05/2026

موسمِ گرما کے دوران طلبہ کی صحت، سہولت اور محفوظ تعلیمی ماحول کو مقدم رکھتے ہوئے سرکاری و نجی سکولوں میں سمر کیمپس کے لیے واضح ضابطہ کار جاری کر دیا گیا ہے؛ شرکت لازمی نہیں ہوگی، اضافی فیس نہیں لی جائے گی اور تمام سرگرمیاں مقررہ اوقات و بنیادی سہولیات کے ساتھ اِن ڈور منعقد ہوں گی۔

27/05/2026

Kiny kiny Canada Jana 😜 Admissions Open

Want your school to be the top-listed School/college in Pasrur?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Bajwa Heights Pasrur
Pasrur
51480