17/06/2026
حدیث کی لغوی و اصطلاحی تعریف
Online Quran Teacher
17/06/2026
حدیث کی لغوی و اصطلاحی تعریف
حضرت ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول الله ﷺ نے فرمایا:
"کیا میں تمہیں ایسی چیز سے آگاہ نہ کروں جس سے الله گناہوں مٹاتا اور درجات بلند فرماتا ہے؟" صحابہ نے کہا: یا رسول الله ﷺ، کیوں نہیں. آپ ﷺ نے فرمایا:
1) ناگواری کے باوجود اچھی طرح وضو کرنا،
2) مساجد تک کثرت سے قدم اٹھانا،
3) ایک نماز کے بعد دوسری نماز کا انتظار کرنا،
پس یہی رِباط ہے (یعنی شیطان کے خلاف جنگ کی چھاؤنی).
مسلم 587 (ترمذی 51؛ ماجہ 427، 428؛ 776؛ نسائی 143؛ مسند احمد 7208، 7715، 8008؛ دارمی 725؛ خزیمہ 5؛ بیہقی 386، 4969؛ مشکوٰۃ 282)
[سورۃ آل عمران، 3:200] یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوا اصۡبِرُوۡا وَ صَابِرُوۡا وَ رَابِطُوۡا ۟ وَ اتَّقُوا اللّٰہَ لَعَلَّکُمۡ تُفۡلِحُوۡنَ
ترجمہ: اے ایمان والو! صبر کرو، ثابت قدم رہو، مقابلے کیلئے تیار رہو، اور الله سے ڈرتے رہو، تاکہ تم کامیاب رہو.
27/05/2026