Al-Ghani Online Quran Academy

Al-Ghani Online Quran Academy

Share

خیرکم من تعلم القرآن وعلمہ

21/06/2026
21/06/2026

ٹیلی کام بل کے حوالے سے نجم سیٹھی کا بیان سیاسی اور عوامی حلقوں میں ایک نئی بحث کا سبب بن گیا ہے۔ ان کے مطابق اس بل کو پاس کروانے کے لیے مبینہ طور پر پیسے پکڑے گئے، اس لیے وزیرِ اعظم کو چاہیے کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیں، شفاف انکوائری کروائیں اور اگر الزامات درست ثابت ہوں تو ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

یہ معاملہ صرف ایک بل یا ایک وزارت تک محدود نہیں بلکہ عوام کے اعتماد، حکومتی شفافیت اور پارلیمانی عمل کی ساکھ سے جڑا ہوا ہے۔ اگر کسی قانون سازی کے پیچھے مفاداتی گروہ، دباؤ یا مبینہ مالی لین دین شامل ہو تو یہ جمہوری نظام کے لیے انتہائی تشویشناک بات ہے۔

عوام یہ جاننے کا حق رکھتے ہیں کہ ٹیلی کام بل کس مقصد کے لیے لایا گیا، اس سے فائدہ کس کو پہنچا، اور کیا واقعی اس کے پیچھے کسی کمپنی یا گروہ کا اثر و رسوخ موجود تھا۔ ایسے معاملات میں خاموشی مزید شکوک پیدا کرتی ہے، اس لیے حکومت کو وضاحت کے بجائے عملی قدم اٹھانا ہوگا۔

نجم سیٹھی کے مطابق وزیرِ اعظم کو اس معاملے پر سنجیدہ کارروائی کرنی چاہیے، شزا فاطمہ سے جواب طلبی ہونی چاہیے، اور شفاف تحقیقات مکمل ہونے تک انہیں عہدے سے الگ کر دینا چاہیے تاکہ انکوائری غیر جانبدار انداز میں آگے بڑھ سکے۔

پاکستان میں پہلے ہی عوام حکومتی فیصلوں، مہنگائی، ٹیکسز اور ادارہ جاتی شفافیت پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔ ایسے میں اگر قانون سازی پر بھی مبینہ کرپشن کے الزامات لگیں تو حکومت کی ذمہ داری اور بڑھ جاتی ہے کہ وہ فوری طور پر حقائق قوم کے سامنے لائے۔

اصل سوال یہ ہے کہ کیا حکومت اس معاملے کو سنجیدگی سے لے کر شفاف تحقیقات کروائے گی یا پھر یہ معاملہ بھی باقی سیاسی بیانات کی طرح وقت کے ساتھ دبا دیا جائے گا؟


.PK

20/06/2026

سینئر صحافی نجم سیٹھی نے پاکستان ٹیلی کمیونیکشن بل پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر مجھے نوٹس آئے کہ چلو اپنا گھر خالی کرو ہم نے یہاں ٹاور لگانا ہے تو میں اپنی کلاشنکوف نکال لوں گا،ٹیلی کام کمپنیوں نے پیسے کھلائیں اور بل پاس کروانے کی کوشش کی ہے، مجھے سب سے زیادہ غصہ شزا فاطمہ پر ہے جو خواجہ آصف کی کچھ لگتی ہے،یہ سفارشی ہیں ، میں انہیں پڑھی لکھی خاتون سمجھتا تھا، ان کی جانب سے ایسا بل پیش کرنے کی توقع نہیں تھی،انہیں فوری طور پر عہدے سے ہٹانا چاہیے۔

20/06/2026

Former Pakistan cricket captain Wasim Akram has been widely praised after reports claimed that he donated five kanals of land in Karachi for the construction of a mosque. The gesture has drawn appreciation from fans on social media, with many highlighting it as a meaningful contribution toward community welfare and religious service.

Disclaimer: This content is shared solely for awareness, educational, public information, and journalistic purposes. Image is AI generated and used for refrence purposes only.

18/06/2026

🌿 ماحول دوستوں کو سپورٹ کریں! 🌿

ہم ہر ماہ ہزاروں روپے غیر ضروری چیزوں اور تفریح پر خرچ کر دیتے ہیں، لیکن کیا ہم اپنے ماحول کے لیے کام کرنے والے لوگوں کو روزانہ صرف 10 منٹ دے سکتے ہیں؟

یاد رکھیں! ہر کام حکومت کے ذمہ نہیں ہوتا، اور بعض اوقات وسائل یا دیگر وجوہات کی بنا پر حکومت ہر جگہ نہیں پہنچ سکتی۔ ایسے میں اگر عوام خود آگے بڑھ کر نجی سطح پر ماحول کی خدمت کریں تو یہ ایک بہترین قومی خدمت ہے۔

ہمارے ملک میں کئی ایسے گمنام اور معروف ہیروز موجود ہیں جو پاکستان کو سرسبز اور محفوظ بنانے کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں۔ ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
🌱 سید عابد گیلانی چئیرمین کاروان ڈویلپمنٹ فاونڈیشن جو 2عشروں سے لاکھوں پھلدار اور دیسی پودے لگا چکے ہیں
جنہوں نے پورے پاکستان میں درجنوں فری نرسریوں
میں تیار کرکے لاکھوں پودے فری تقسیم کر رہے ہیں

🌳 غلام رسول پاکستانی
وہ لاکھوں درخت لگا چکے ہیں اور کروڑوں درخت لگانے کا عزم رکھتے ہیں۔ ان کی مہم کا حصہ بنیں، ان کی ویڈیوز دیکھیں اور ان کا پیغام آگے پہنچائیں۔

💧 ٹیچر عثمان
جو کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ وہ بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے اور اسے قابلِ استعمال بنانے کے لیے قابلِ قدر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ہزاروں تالاب تعمیر کروا چکے ہیں۔ ان کے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں اور روزانہ چند منٹ ان کی ویڈیوز ضرور دیکھیں۔
ہم سب اگر روزانہ صرف 10 منٹ ایسے ماحول دوست افراد کی حوصلہ افزائی کے لیے نکالیں، ان کا پیغام پھیلائیں اور خود بھی ایک نیکی کا کام کریں، تو یہ ایک بڑی تبدیلی کا آغاز بن سکتا ہے۔

حکومتِ پاکستان کو چاہیے کہ ایسے قومی ہیروز کو ستارۂ امتیاز جیسے اعلیٰ اعزازات سے نوازے۔
اگرچہ حقیقت یہ ہے کہ یہ لوگ خود ایسے قیمتی ہیرے ہیں جن کی قدر کسی تمغے کی محتاج نہیں۔ بلکہ یہ اعزازات بھی ان کے سینوں پر سج کر خود فخر محسوس کریں گے۔

آئیں عہد کریں:
🌳 ایک درخت لگائیں،
📢 ایک ماحول دوست کی آواز بنیں،
📱 روزانہ 10 منٹ ان کی حوصلہ افزائی کے لیے نکالیں،
🇵🇰 اور اپنے پاکستان کو سرسبز، خوبصورت اور محفوظ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

"درخت لگانے والے اور ماحول بچانے والے ہی اصل قومی ہیروز ہیں۔"
Ghulam Rasool Pakistani

18/06/2026

" خود کو دوبارہ تخلیق کرو دنیا کو یہ فیصلہ نہ کرنے دو کہ تُم کون ہو خود کو ویسا جیسا تُم بننا چاہتے ہو اگر زندگی ایک کھیل ہے تو اپنا کردار خود لکھو دوسروں کو مت لکھنے دو

مطلب اپنی پہچان خود بناؤ, بدلنے سے نہ ڈرو, اور ہمیشہ بہتر بنتے رہو .

Want your school to be the top-listed School/college in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Peshawar