25/05/2026
محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔
صوبے کے سمر زون میں پرائمری اسکولز یکم جون سے 31 اگست جبکہ مڈل، ہائی اور ہائیر سیکنڈری اسکولز 15 جون سے 16 اگست 2026 تک بند رہیں گے۔
ونٹر زون کے تمام تعلیمی اداروں میں تعطیلات یکم جولائی سے 31 جولائی 2026 تک ہوں گی۔
تعلیمی تسلسل برقرار رکھنے کیلئے جون 2026 میں سمر کیمپس بھی منعقد کیے جائیں گے۔ پرائمری و مڈل اسکولز میں سمر کیمپس پیر سے جمعرات صبح 7 بجے سے 9 بجے جبکہ ہائی و ہائیر سیکنڈری کلاسز کیلئے صبح 7 بجے سے 9:40 تک جاری رہیں گے۔
23/05/2026
صوبائی حکومت کا عیدالاضحی کے موقع پر چار روزہ تعطیلات کا اعلان۔
محکمہ انتظامی امور حکومت خیبرپختونخوا نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا.
19/05/2026
وزیراعلٰی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی ہدایت کے مطابق عیدالاضحٰی کو مدنظر رکھتے ہوئے 20 مئی سے تنخواہ جاری کر دی جائیں گی، محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا
16/05/2026
حکومت خیبرپختونخوا نے نافذ کیے گئے مارکیٹوں، کاروباری مراکز اور تجارتی سرگرمیوں کے اوقات کار سے متعلق پابندیاں فوری طور پر معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے
مقررہ اوقات کو تاحکم ثانی ختم کیا گیا ہے۔
حکومت نے شہریوں، تاجروں، مارکیٹوں، پلازوں، شادی ہالز، ریسٹورنٹس، صنعتوں اور سرکاری دفاتر سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی کے بچاؤ کے اقدامات پر بدستور عمل کریں
غیر ضروری اور آرائشی روشنیوں کے استعمال سے گریز، ائیرکنڈیشنرز کے محتاط استعمال اور غیر ضروری بجلی خرچ نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
12/05/2026
وفاقی وزارتِ خزانہ نے عیدالاضحیٰ 2026 کے موقع پر سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو ماہ مئی کی تنخواہیں، الاؤنسز اور پنشن پیشگی ادا کرنے کا اعلامیہ جاری کردیا۔ اعلامیے کے مطابق تنخواہیں اور پنشن 22 مئی 2026 بروز جمعہ ادا کی جائیں گی
31/03/2026
محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا، پشاور کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صوبہ بھر کے سرکاری تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ فیصلہ حکومت خیبر پختونخوا کی ہدایات، بڑھتی ہوئی ایندھن کی قیمتوں اور دیگر انتظامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ متعلقہ حکام کے مطابق نئے شیڈول کا مقصد طلبہ کے تعلیمی نقصان کا ازالہ کرنا اور مقررہ تعلیمی اہداف (SLOs) کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانا ہے۔
اعلامیے کے مطابق:
تعلیمی ادارے اب ہفتے میں چار (4) دن کام کریں گے۔
نئے اوقات کار کا اطلاق یکم اپریل 2026 سے ہوگا۔
یہ شیڈول اگلے احکامات تک نافذ العمل رہے گا۔
نئے ٹائم ٹیبل کے تحت:
پرائمری، مڈل، ہائی اور ہائیر سیکنڈری سطح کے اسکولوں کے اوقات کار میں مناسب تبدیلی کی گئی ہے۔
تمام اداروں میں اسمبلی کا آغاز صبح 7:30 بجے ہوگا۔
کلاسز اور وقفہ (بریک) کے اوقات کو ازسرِنو ترتیب دیا گیا ہے تاکہ تدریسی عمل زیادہ مؤثر بنایا جا سکے۔
محکمہ تعلیم کے مطابق یہ اقدام طلبہ و اساتذہ کے مفاد میں اٹھایا گیا ہے تاکہ کم دنوں میں زیادہ مؤثر تدریس کو یقینی بنایا جا سکے۔
30/03/2026
پاکستان بھر میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفیکیشن جاری
ہفتہ (4 اپریل) دوپہر 12 بجے سے اتوار (5 اپریل) رات 11:59 تک لاک ڈاؤن ہوگا، نوٹیفیکیشن
تمام مارکیٹس اور کمرشل سرگرمیاں بند رہیں گی، نوٹیفکیشن
لاک ڈاؤن میں شادی کی تقریبات پر بھی پابندی ہوگی، نوٹیفکیش
ہائی وے اور موٹروے بھی بند رکھی جائینگی تاکہ شہروں کے مابین سفر نہ کیا جاسکے، نوٹیفکیشن
17/03/2026
خیبرپختونخوا حکومت نے آج 17 مارچ کو ایندھن کی بچت کے پیش نظر چند اہم فیصلے کیے ہیں:
• سرکاری دفاتر: ہر جمعہ مکمل طور پر گھر سے کام کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ دو ماہ کے لیے یا حالات بہتر ہونے تک نافذ رہے گا، جو بھی پہلے ہو۔
• تعلیمی ادارے: 24 مارچ سے تمام تعلیمی اداروں میں موسمِ بہار کی تعطیلات ہوں گی۔ اس کا عملی طور پر صرف چار دن اثر پڑے گا کیونکہ جمعہ سے اتوار پہلے ہی چھٹی ہوتی ہے۔
• امتحانات: بورڈ اور یونیورسٹی کے امتحانات اس فیصلے سے متاثر نہیں ہوں گے۔
17/03/2026
خیبرپختونخوا حکومت نے عید الفطر کے پیشِ نظر 19, 20 اور 21 مارچ بروز جمعرات، جمعہ و ہفتہ کو تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
10/03/2026
*محکمہ ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبر پختونخواہ نے صوبہ کے تمام سکولز کو جمعہ اور ہفتہ کی چھٹی دے دی*