19/06/2026
Al-Muslim Iqra High School
Education is the process of facilitating learning, or the acquisition of knowledge, skills, values,
19/06/2026
15/05/2026
ادارے میں نظم و ضبط کا بہترین نظام اہم کردار ادا کرتا ہے، جہاں نظم و نسق بہتر ہو وہاں ادارے کے دیگر امور بھی احسن طریقے سے پایا تکمیل تک پہنچ پاتے ہیں.اس مقصد کے لئے آج المسلم اقراء ہائی سکول پشاور میں ڈسپلن کمیٹی کی زیرِ صدارت پراکٹوریل بورڈ کی سلیکشن ہوئی جس میں پرنسپل صاحب نے ڈسپلن انچارج اور پراکٹرز کو اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سکول کے نظم وضبط میں پراکٹرز کا کلیدی کردار ہیں لہذا انہیں چاہئیے کہ سکول ھٰذا کو مثالی بنانے میں اپنی ذمہ داریاں دلجمعی کے ساتھ پوری کریں اور سکول کے ڈسپلن,صفائی اور کلاسز کا خصوصی خیال رکھا جاۓ ،میٹنگ میں یہ عہد کیا گیا، کہ سکول کے نظم و نسق کو بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے.
پرنسپل صاحب نے پراکٹرز کی خدمات کو سراہا اور انہیں ادارے کا "نمائندہ چہرہ" قرار دیا۔ اس بات پر زور دیا گیا کہ پراکٹوریل بورڈ نہ صرف نظم و ضبط کا ضامن ہے بلکہ طلبہ میں قیادت، خدمت اور ذمہ داری کے جذبے کو بھی فروغ دیتا ہے۔
میٹنگ خوش اسلوبی سے اختتام پذیر ہوئی اور تمام اراکین نے عزم ظاہر کیا کہ وہ ادارے کی بہتری کے لیے اپنی ذمہ داریاں دیانتداری سے نبھائیں گے۔
المسلم اقراء ہائی سکول پشاور
المسلم اقراء ہائی سکول کے تمام طلباء کے جماعت نہم کے سالانہ امتحانات ختم ہو چکے ہیں، انہیں مطلع کیا جاتا ہے کہ جماعت دہم کی باقاعدہ کلاسز بروز پیر، مورخہ 4 مئی 2026 اج سے شروع ہوگئے ہیں۔
تمام طلباء کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ کل سے باقائدہ اپنی حاضری یقینی بنائیں اور کسی بھی قسم کی غیر حاضری سے گریز کریں تاکہ ان کا قیمتی تعلیمی وقت ضائع نہ ہو۔ مسلسل غیر حاضری کی صورت میں اسکول کے قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
مزید برآں، والدین سے گزارش ہے کہ وہ اپنے بچوں کی باقاعدہ حاضری کو یقینی بنانے میں اسکول کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ ان کے بہتر اور محفوظ مستقبل کی راہ ہموار ہو سکے۔
منجانب:
پرنسپل
المسلم اقراء ہائی سکول
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Near Govt Superior Science College Yakatoot Peshawar
Peshawar
25000
Opening Hours
| Monday | 07:00 - 18:00 |
| Tuesday | 07:00 - 18:00 |
| Wednesday | 07:00 - 18:00 |
| Thursday | 07:00 - 18:00 |
| Friday | 07:00 - 18:00 |
| Saturday | 07:00 - 18:00 |