24/02/2026
Kohat Board 9th 10th Annual exam 2026 Datesheet
Official page Govt High School Kimal Baza
24/02/2026
Kohat Board 9th 10th Annual exam 2026 Datesheet
゚
19/12/2025
محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا کی جانب سے تعلیمی سال 2025-26 کے لیے سرمائی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
🔹 سمر زون / میدانی علاقے:
یکم جنوری 2026 تا 15 جنوری 2026
🔹 ونٹر زون / پہاڑی و برفانی علاقے:
23 دسمبر 2025 تا 28 فروری 2026
゚
08/12/2025
Government High SCHOOL KEMAL BAZA SECTION PRIMARY
Semester Final Exam 2025
گورنمنٹ ہائی سکول کیمل بازہ (پرائمری سیکشن) تمام کلاسز کے بچوں کی ویڈیوز ریکارڈ کی گئیں، جن میں بچے پرامن اور خوشگوار تعلیمی ماحول میں توجہ سے مطالعہ کرتے دکھائی دیے۔ یہ مناظر خوش آئند اور حوصلہ افزا ہیں، جو بچوں کی دلچسپی اور لگن کو ظاہر کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان سب بچوں کے علم میں برکت دے اور انہیں کامیابیوں سے نوازے۔
19/08/2025
*خیبر پختونخوا: ونٹر زون کے اسکولوں میں ایک ہفتے کی تعطیلات کا اعلامیہ جاری*
خیبر پختونخوا میں ممکنہ بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات کے پیشِ نظر ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ونٹر زون کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو 19 اگست سے 25 اگست 2025 تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ اسکول انتظامیہ کو تعلیمی سلسلہ ہوم اسکولنگ یا آن لائن اسائنمنٹس کے ذریعے جاری رکھنے کی ہدایت دی گئی۔
اس نوٹیفکیشن کیمطابق سکول ھذا بھی 25 اگست تک بند رہے گا۔
29/07/2025
*گورنمنٹ ہائی سکول کیمل بازہ، سنٹرل کرم*2025
*الحمدللہ!*
ہمارے علاقے کے باصلاحیت طالبعلم *معظم خان بن عبدالسلام*، رول نمبر *88861* نے *SSC (دہم جماعت) میں *934 نمبر* حاصل کیے اور *سکول سطح پر دوسری پوزیشن* حاصل کی۔
یہ کامیابی ان کی مسلسل محنت، والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کرام کی بہترین رہنمائی کا ثمر ہے۔
ہم معظم خان کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ ہمیشہ کامیاب فرمائے۔ آمین 🌟📘🎉
29/07/2025
*الحمدللہ*
گورنمنٹ ہائی سکول کیمل بازہ (سنٹرل کرم) کے ہونہار طالبعلم *عامر اللہ* ولد عبداالقیوم حان نے (کلاس 10th) میں *938 نمبرات* حاصل کر کے *سکول سطح پر پہلی پوزیشن* حاصل کی۔ رول نمبر: *88870*
یہ کامیابی نہ صرف اساتذہ اور والدین کی دعاؤں کا ثمر ہے، بلکہ ایک *پسماندہ علاقے* سے تعلق رکھتے ہوئے عامر اللہ نے ثابت کیا کہ محنت، خلوص اور لگن سے ہر منزل حاصل کی جا سکتی ہے۔
ادارے کی طرف سے *عامر اللہ* کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور کامیاب مستقبل کے لیے نیک تمنائیں۔
🌟📚👏
25/07/2025
میٹرک سالانہ اول امتحان 2025کے نتائج کا اعلان