Darul Qurra Peshawar

Darul Qurra Peshawar

Share

Darul Qurra is Renowned Quranic & Islamic center, Established in 1969 Recognized by the Ministry of Education Pakistan

19/06/2026

ماشاءاللہ 🌹

دارالقراء نمک منڈی پشاور میں جناب قاری عکاشہ صاحب طلبۂ کرام کو نہایت خوبصورت انداز میں قراءت کی مشق کروا رہے ہیں۔

📖 الدرس الأول – مقامِ بیات (Beginners Class)

🔹 بیات اصلی قرار
🔹 بیات خیام
🔹 بیات نویٰ
🔹 بیات سحر

اللہ تعالیٰ قاری صاحب کی کاوشوں میں برکت عطا فرمائے، طلبہ کو قرآنِ کریم کی صحیح تلاوت اور حسنِ قراءت سے آراستہ فرمائے، اور اس علمی و قرآنی سلسلے کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے۔ آمین۔

05/06/2026

ماشاءاللہ تبارک اللہ
عالمی ایوارڈ یافتہ کم عمر قاری **عبداللہ شاکر بن سلمان شاکر** دارالقرّاء مدنی مسجد، نمک منڈی پشاور میں نہایت پُرسوز انداز میں تلاوتِ کلامِ پاک فرما رہے ہیں۔

قاری عبداللہ شاکر کی عمر صرف **12 سال** ہے۔ انہوں نے **9 سال کی عمر میں مکمل قرآنِ کریم حفظ** کیا، اور یہ سعادت انہیں اپنے والدِ محترم سے حاصل ہوئی۔ الحمدللہ

قاری عبداللہ شاکر نے کم عمری میں قومی و بین الاقوامی سطح پر نمایاں کامیابیاں حاصل کیں:

🏆 **قومی مسابقہ حسنِ قراءت اوقاف آل پاکستان**
پہلی پوزیشن — 2025

🏆 **قطر انٹرنیشنل مسابقہ حسنِ قراءت**
دوسری پوزیشن — دسمبر 2025

🏆 **قطر انٹرنیشنل مسابقہ حفظ القرآن**
پہلی پوزیشن — دسمبر 2025

🏆 **مسابقہ حسنِ قراءت**
چوتھی پوزیشن — 2026

🏆 **انٹرنیشنل مسابقہ حسنِ اذان، الجزائر**
دوسری پوزیشن — 2026

اور الحمدللہ آج قاری عبداللہ شاکر **عراق انٹرنیشنل مسابقہ حسنِ قراءت** کے فائنل میں شرکت کے لیے روانہ ہو رہے ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔

پاکستان کے مختلف مسابقہ جات میں بھی وہ 2025 سے اب تک تقریباً **20 نمایاں پوزیشنز** حاصل کر چکے ہیں۔

یہ سب اللہ تعالیٰ کا خاص فضل و کرم ہے۔
اللہ تعالیٰ قرآنِ کریم کی برکتیں ہم سب کو نصیب فرمائے، اور قاری عبداللہ شاکر کو دینِ اسلام اور قرآنِ کریم کی خدمت کے لیے قبول فرمائے۔ آمین







26/05/2026

انشاءاللہ دارالقرّاء مدنی مسجد نمک منڈی پشاور میں عید کی نماز صبح 6:45 پر ادا کی جائے گی

17/05/2026

مدرسہ دارالقراء نمک منڈی پشاور میں اساتذہ کرام اپنے طلبہ کو دینی تعلیم سے آراستہ کرنے میں مصروفِ عمل ہیں۔
اللہ تعالیٰ تمام اساتذہ کرام کی اس عظیم محنت اور خدمتِ دین کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور انہیں دنیا و آخرت میں بہترین اجرِ عظیم عطا فرمائے۔ آمین۔

01/05/2026

دو ماہ کا خصوصی تجوید کورس
مدرسہ مرکزی دارالقرآء نمک منڈی پشاور میں میٹرک کے امتحان سے فارغ ہونے والے طلباء کے لیے خصوصی تجوید کورس شروع کیا جا رہا ہے۔

اس کورس میں قرآنِ کریم کی درست تجوید، تلفظ، مخارج اور لہجہ بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

یہ کورس خاص طور پر اسکول اور کالج کے ان طلباء کے لیے ہے جو میٹرک کے امتحان سے فارغ ہو چکے ہیں اور قرآنِ کریم کو درست انداز میں پڑھنا چاہتے ہیں۔
نوٹ: کورس کے اختتام پر سند جاری نہیں کی جائے گی

محدود نشستیں دستیاب ہیں، جلد داخلہ لیں۔

رابطہ نمبر:
03018302624
03329133739

27/04/2026

مدرسہ دارالقراء مدنی مسجد نمک منڈی پشاور میں حج و عمرہ کی اہمیت اور اس کے عملی طریقۂ کار سے آگاہی کے لیے ایک بابرکت تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ اس روح پرور نشست میں عوام الناس نے شرکت کی اور مناسکِ حج و عمرہ کے بارے میں تفصیلی رہنمائی حاصل کی۔

اس موقع پر مدرسہ دارالقراء کے جید علماء کرام نے نہایت آسان اور مؤثر انداز میں حج و عمرہ کے تمام مراحل کو بیان کیا، تاکہ ہر فرد ان مقدس عبادات کو صحیح طریقے سے ادا کر سکے۔ شرکاء کو احرام باندھنے سے لے کر طواف، سعی، وقوفِ عرفات، رمی جمرات اور دیگر اہم ارکان کے بارے میں مکمل آگاہی فراہم کی گئی۔

نشست میں خصوصی طور پر مولانا قاری فیاض الرحمن علوی صاحب، مفتی صداقت علی صاحب، مولانا ڈاکٹر احمد علی علوی صاحب اور مولانا فاضل صاحب نے خطاب کرتے ہوئے حج و عمرہ کی فضیلت، آداب اور ضروری مسائل پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے حاضرین کو تلقین کی کہ ان مقدس عبادات کی ادائیگی سے قبل مکمل علم حاصل کرنا نہایت ضروری ہے تاکہ عبادت سنت کے مطابق اور خلوصِ نیت کے ساتھ ادا کی جا سکے۔

آخر میں علماء کرام نے دعا فرمائی کہ اللہ تعالیٰ تمام مسلمانوں کو حج و عمرہ کی سعادت نصیب فرمائے اور اس تربیتی نشست کو قبولیت عطا فرمائے۔

25/04/2026
14/04/2026

استادُ القراء مولانا قاری فیاض الرحمن علوی صاحب نے مانسہرہ میں قائم فیاض الرحمن علوی ٹرسٹ ہسپتال کے نئے سیکشن کی تعمیراتی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے جاری کام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تعمیراتی عمل کو جلد از جلد مکمل کر کے نئے سیکشن کو فوری طور پر مریضوں کے لیے فعال بنایا جائے، تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد مستفید ہو سکیں۔
مذکورہ ہسپتال میں ہر ماہ ہزاروں کی تعداد میں غریب اور نادار مریضوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، جو کہ ایک قابلِ تحسین خدمت ہے۔ اللہ تعالیٰ اس عظیم فلاحی منصوبے کو مزید ترقی، برکت اور کامیابیاں عطا فرمائے۔

11/04/2026

مدرسہ مرکزی دارالقرّاء نمک منڈی پشاور میں نئے تعلیمی سال کا پُروقار آغاز ہوگیا۔ اس بابرکت موقع پر استادالقراء مولانا قاری فیاض الرحمن علوی صاحب نے طلباء کرام کو پہلا درس دے کر تعلیمی سفر کا باقاعدہ آغاز کروایا۔ اساتذہ کرام کی موجودگی نے اس تقریب کو مزید رونق اور برکت بخشی۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ تمام طلباء کو علمِ نافع عطا فرمائے، انہیں دین و دنیا میں کامیابیوں سے نوازے اور اس ادارے کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے۔ آمین

Want your school to be the top-listed School/college in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


Darul Qurra
Peshawar
25000