13/05/2026
شعبۂ اردو، سرحد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی، پشاور میں ایم فل (اردو) کے 100ویں سکالر، کامران علی کے تحقیقی مقالے بعنوان “محمود ظفر اقبال کے ناولوں میں جذبۂ حب الوطنی کے عناصر” کا کامیاب زبانی امتحان (Viva Voce) منعقد ہوا۔
یہ کامیابی شعبۂ اردو کی علمی و تحقیقی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے، جو شعبے کی مسلسل تعلیمی پیش رفت، تحقیقی معیار اور ادبی خدمات کا واضح مظہر ہے۔
تحقیقی مقالے کی نگرانی کے فرائض ڈاکٹر روبینہ یاسمین، شعبۂ اردو، سرحد یونیورسٹی پشاور نے انجام دیے، جبکہ پروفیسر ڈاکٹر شاہین عمر (پرنسپل) گورنمنٹ فرنٹیئر کالج برائے خواتین پشاور نے بیرونی ممتحن کی حیثیت سے مقالے کا تفصیلی تنقیدی و تحقیقی جائزہ پیش کیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر غنچہ بیگم، نوید اختر، ڈاکٹر ناصر آفریدی، ڈاکٹر عبید بازغ، عدنان، اور شعبۂ امتحانات سے محمد عبداللہ بھی موجود تھے۔
نشست علمی، تحقیقی اور فکری اعتبار سے نہایت اہم اور بامقصد رہی، جس میں مقالے کے ادبی، تنقیدی اور فکری پہلوؤں پر سیرحاصل گفتگو کی گئی۔ شرکاء نے اس کامیابی کو شعبۂ اردو کی تحقیقی روایت کے تسلسل اور علمی ترقی کی ایک قابلِ فخر مثال قرار دیا۔
شعبۂ اردو کی جانب سے 100ویں ایم فل سکالر کی تحقیق کی تکمیل کو ایک تاریخی اور یادگار کامیابی قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ مستقبل میں بھی معیاری تحقیق، علمی مباحث اور ادبی خدمات کا یہ سفر اسی جذبے اور لگن کے ساتھ جاری رہے گا۔
#تحقیق
#پشاور
13/05/2026
شعبۂ اردو، میں ایم فل (اردو) کی سکالر روبی کے تحقیقی مقالے بعنوان “ڈاکٹر حنیف خلیل کے لسانی نظریات کا جائزہ” کا کامیاب زبانی امتحان منعقد ہوا۔
مقالے کے نگران پروفیسر ڈاکٹر محمد امتیاز، شعبۂ اردو، سرحد یونیورسٹی پشاور نے انجام دیے، جبکہ ڈاکٹر زینت بی بی اسسٹنٹ پروفیسر شعبئہ اردو،شہید بے نظیر بھٹو وویمن یونیورسٹی پشاورنے بیرونی ممتحن کی حیثیت سے مقالے کا تنقیدی و تحقیقی جائزہ پیش کیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر غنچہ بیگم (صدر شعبۂ اردو)، نوید اختر، ڈاکٹر ناصر آفریدی، ڈاکٹر عبید بازغ، عدنان، اور شعبۂ امتحانات سے محمد عبداللہ بھی موجود تھے۔
نشست علمی و تحقیقی اعتبار سے نہایت مفید، بامقصد اور فکری مباحث سے بھرپور رہی، جس میں مقالے کے مختلف لسانی، تحقیقی اور تنقیدی پہلوؤں پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔
#اردو #کامیابی
11/05/2026
شعبۂ اردو میں ایم فل (اردو) کے سکالر خلیق احمد خان کے تحقیقی مقالے
"ذکیہ مشہدی کے افسانوں کا فکری و فنی مطالعہ"پر کامیاب زبانی امتحان منعقد ہوا۔
نگرانی کے فرائض ڈاکٹر میاں ہمایوں شعبئہ اردو سرحدیونیورسٹی پشاور نے انجام دیے جبکہ ڈاکٹر شوکت محمود (ایسوسی ایٹ پروفیسر،شعبئہ اردو،گورنمنٹ سپیئر سائنس کالج،وزیرباغ پشاور) نے بیرونی ممتحن کی حیثیت سے مقالے کا تنقیدی جائزہ پیش کیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر غنچہ بیگم (صدر شعبۂ اردو) اور شعبۂ امتحانات سے فرقان آفریدی بھی موجود تھے۔
علمی و تحقیقی اعتبار سے یہ نشست نہایت مفید اور بامقصد رہی۔
#اردو #تحقیق
24/04/2026
سپورٹس گالا و فیسٹیول 2026 کی آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن و شعبئہ اردو کے ایم فل سکالر عبدالصمد کو اس شاندار ایونٹ کی کامیاب انعقاد پر سرحد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی، پشاور کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر سلیم الرحمٰن کی جانب سے اعزازی شیلڈ سے نوازا جا رہا ہے۔
#فیسٹیول2026
#پشاور #تقریب
#کامیابی #اعزاز #عبدالصمد
23/04/2026
شعبۂ اردو کے ہردلعزیز ایم فل سکالر نادر شاہ کے تحقیقی مقالے"محمد حفیظ خان کے ناولوں میں جنوبی پنجاب کی دہی زندگی کی عکاسی"پر کامیاب زبانی امتحان منعقد ہوا۔
نگرانی کے فرائض نوید اختر لیکچرار شعبۂ اردو، سرحد یونیورسٹی پشاور انجام پائے، جبکہ مقالے کا تنقیدی جائزہ بطور بیرونی ممتحن اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سبحان اللہ، نادرن یونیورسٹی نوشہرہ نے شرکت کی۔
اس علمی نشست میں ڈاکٹر غنچہ بیگم (صدر شعبۂ اردو)، اور شعبۂ امتحانات سے فرقان آفریدی کی موجودگی نے اس تقریب کو مزید معتبر و بامقصد بنایا۔
#اردو #تحقیق
20/03/2026
🌙✨ عید الفطر مبارک ✨🌙
شعبۂ اردو، سرحد یونیورسٹی (SUIT)
عید الفطر کے بابرکت موقع پر شعبۂ اردو، سرحد یونیورسٹی کی جانب سے تمام معزز اساتذہ، طلبہ اور ان کے اہلِ خانہ کو دلی مبارکباد اور نیک تمنائیں پیش کی جاتی ہیں۔
اللہ تعالیٰ ہماری عبادات اور روزوں کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور ہمیں اپنی زندگیوں میں امن، خوشحالی اور کامیابیوں سے نوازے۔ 🤲
عید ہمیں اتحاد، محبت اور شکرگزاری کا درس دیتی ہے۔
دعا ہے کہ یہ خوشیوں بھرا دن ہم سب کے لیے رحمتوں اور برکتوں کا باعث بنے۔
آپ سب کو عید کی ڈھیروں خوشیاں مبارک ہوں۔
#خوشیاں #برکت
Sarhad University of Science & Information Technology Peshawar Sarhad University of Science & Information Technology Sarhad Institute of Legal Studies, SUIT Adab Collection Allama Iqbal Dr. Syed Taqi Abedi Anwar Masood Allama Iqbal Open University Adnan Khan Department Of Urdu,SUIT
18/02/2026
Sarhad University of Science & Information Technology Peshawar Sarhad University of Science & Information Technology Sarhad Institute of Legal Studies, SUIT
13/02/2026
شعبۂ اردو میں ایم فل (اردو) کے طالب علم عبدالخالق کے تحقیقی مقالے"شاہدہ دلاور شاہ کے افسانوں میں سماجی شعور کی عکاسی"پر کامیاب زبانی امتحان منعقد ہوا۔
نگرانی کے فرائض بذریعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد امتیاز، شعبۂ اردو، سرحد یونیورسٹی پشاور انجام پائے، جبکہ مقالے کا تنقیدی جائزہ بطور بیرونی ممتحن ڈاکٹر کفایت اللہ، قرطبہ یونیورسٹی پشاور نے پیش کیا۔
اس علمی نشست میں ڈاکٹر غنچہ بیگم (صدر شعبۂ اردو)، ڈاکٹر عبید بازغ، ڈاکٹر ناصر آفریدی ،عدنان خان اور شعبۂ امتحانات سے فرقان آفریدی کی موجودگی نے اس تقریب کو مزید معتبر و بامقصد بنایا۔
#اردو #تحقیق
12/02/2026
شعبۂ اردو میں ایم فل (اردو) کے سکالر انور خان کے تحقیقی مقالے
"خدیجہ مستور اور جیلانی بانو کے ناولوں میں نسوانی کرداروں کا تقابلی جائزہ"
پر کامیاب زبانی امتحان منعقد ہوا۔
نگرانی کے فرائض پروفیسر ڈاکٹر محمد امتیاز شعبئہ اردو سرحدیونیورسٹی پشاور نے انجام دیے جبکہ ڈاکٹر شوکت محمود (ایسوسی ایٹ پروفیسر،شعبئہ اردو،گورنمنٹ سپیئر سائنس کالج،وزیرباغ پشاور) نے بیرونی ممتحن کی حیثیت سے مقالے کا تنقیدی جائزہ پیش کیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر غنچہ بیگم (صدر شعبۂ اردو)، ڈاکٹر عبید بازغ،عدنان خان اور شعبۂ امتحانات سے فرقان آفریدی بھی موجود تھے۔
علمی و تحقیقی اعتبار سے یہ نشست نہایت مفید اور بامقصد رہی۔
#اردو #تحقیق