16/03/2026
تکمیل القرآن فی تراویح آج انشاء اللہ:----
Aslam o Alikum this is page for Dar ul Islam followers please join this page for bayyanat of Hazrat Molana Hafiz Nasir Ud Deen Khakwani(db) and much more.
16/03/2026
تکمیل القرآن فی تراویح آج انشاء اللہ:----
السلام علیکم ورحـــــــمةالله وبركآته
امید ہے بفضل تعالٰی آپ حضرات بخیروعافیت ہونگے۔ الحمدللہ رمضان کا دوسرا عشرہ اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے۔
اعتکاف کی آمد آمد ہے۔ خاصانِ خدا تمام سال اس شرف کو حاصل کرنے کے منتظر رہتے ہیں۔
اعتکاف اللہ تعالیٰ کی خصوصی مہمانی ہے، جس میں بندہ دنیاوی مشاغل چھوڑ کر رمضان کے آخری عشرے میں اللہ کے گھر میں اللہ کی رضا کے لیے مقیم ہو جاتا ہے۔ اعتکاف سنتِ مؤکدہ علی الکفایہ ہے، جس میں ایمان و اخلاص کے ساتھ عبادت، گناہوں کی معافی، اور لیلۃ القدر کی تلاش پر بے پناہ اجر ملتا ہے۔
ہمیشہ کی طرح اس بار بھی اعتکاف کے لئے خانقاہ دارالسّلام شیخوپورہ میں صاحبزادہ حضرت سید محمد عرفان شاہ صاحب جیلانی مدظلہ العالی کی زیر نگرانی انتظامات جاری ہیں۔
ان شاء اللہ شیخ مکرم حضرت مولانا حافظ محمد ناصر الدین خان خاکوانی دامت بركاتهم العالیہ کی معیت و صحبت میں ہمیں اعتکاف کی سعادت نصیب ہو گی۔
بھائیو ! ایسے مواقع زندگی میں بار بار نہیں آیا کرتے۔
جو مہلت اللہ نے عطاء کی ہے اسکو غنیمت جانتے ہوئے قدم بڑھائیں۔
دنیا کے تیزی سے بدلتے حالات اور قرب قیامت کے فتنے اب ہماری نگاہوں کے سامنے ہیں۔
آخر کب تک ہم پر یہ غفلت طاری رہے گی اور یہ بے ثبات دنیا ہمیں مشغول رکھے گی۔
اہل اللہ کی صحبت ہی وہ سرمایہ ہے کہ جس میں رہ کر حقیقت سے پردے اٹھتے ہیں اور انسان راہِ راست اختیار کرتا ہے۔
والسلام ودعاء
خیر اندیش
احقر ابوصلاح الدین محمد عامر جیلانی عفی عنہ
25/02/2026
فرمان محیی السنہ :---
21/02/2026
رمضان المبارک 1447 ھ میں آخری عشرے میں اعتکاف بمعیت و صحبت حضرت شیخ مکرم مدظلہ العالی بمقام خانقاہ دارالسلام شیخوپورہ۔ خواہشمند احباب ملک احسن محمود سے 20 رمضان المبارک سے پہلے پہلے اشتہار پر دئیے گئے نمبر پر رابطہ کریں۔ جزاک اللہ خیرا
18/02/2026
مبارک رمضان :---+
18/02/2026
السلام علیکم ورحـــــــمةالله وبركآته
خیریت موجود، عافیت مطلوب۔
اطلاعا" عرض ہے کہ رمضان المبارک میں *مجلس خلوت مع اللہ* کا معمول نہ ہو گا۔
عزیزانِ من! رمضان المبارک ہماری زندگیوں میں انقلاب لانے ہمارے دلوں کے رُخ اللہ سبحان وتعالٰی کی طرف پھیرنے دوزخ سے نجات پانے اور بفضل خدا جنت کے حصول کا اہم موقع ہے۔
عین ممکن ہے کہ یہ ہماری زندگی کا آخری رمضان ہو۔ موت کے آ جانے کے بعد لاکھ چاہنے کے باوجود ایک سجدہ یا ایک بار سبحان اللہ کہنا چاہیں گے تو یہ اجر نصیب نہیں ہو گا۔ ایسا بازار پھر نہ سجے گا۔
باز کہ یابی ایں چنیں بازار را
کہ بہ یک گل میخری گلزار را
اس قیمتی موقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے روزوں، تراویح، مساجد میں تکبیر اولٰی کے ساتھ باجماعت نماز کی پابندی کا اعادہ فرمائیں۔
معمولات سلسلہ، صبح و شام استغفار، درود شریف اور تیسرے کلمے کی تسبیحات کریں نیز تلاوت کلام پاک اور نوافل کا اہتمام کریں۔
کوشش کریں کہ کوئی وقت اللہ کے ذکر سے خالی نہ جائے۔
روزے کا مقصد تقویٰ اختیار کرنا ہے۔
حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ جو شخص جھوٹ اور اس پر عمل نہ چھوڑے تو اللہ تعالٰی کو کوئی حاجت نہیں کہ وہ اُس (اللہ) کے لئے اپنا کھانا پینا چھوڑے۔
نگاہ، زبان، ہاتھ پاؤں یہاں تک کہ خیالات کے گناہوں سے بھی روزے کو پاک رکھیں۔
بازاروں کی بجائے مساجد اور خانقاہوں میں وقت گذاریں۔ آخری عشرے میں اہل اللہ کی صحبت حاصل کرنے کے لئے انکی معیت میں اعتکاف کا اہتمام کریں۔
خانقاہ دَارُالسّلام میں ان شاء اللہ ہمارے شیخ مکرم حضرت مولانا حافظ محمد ناصر الدین خان خاکوانی دامت بركاتهم العالیہ اعتکاف فرمائیں گے۔
اس انمول موقع کو ہاتھ سے نہ جانے دیں۔
اپنے ملازمین اور خدام کے لئے کام میں سہولت فراہم کریں۔
اپنے پڑوسیوں نیز غرباء و مساکین کی خدمت اور دلداری کریں۔ حدیث پاک میں آتا ہے کہ اس ماہ میں حضور سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کا جود و سخا بہت بڑھ جاتا تھا۔ آپ چلتی ہوا سے بھی زیادہ سخی ہو جایا کرتے۔
اتباعِ سنت کے ساتھ ساتھ غرباء و مساکین کو سحر و افطار میں شامل رکھیں۔
اللہ کریم ہم سب کے روزوں اور عبادات کو قبول فرمائیں۔
والسلام ودعاء
خیر اندیش
احقر ابوصلاح الدین محمد عامر جیلانی عفی عنہ
13/02/2026
سلسلہ عالیہ نقشبندیہ مجددیہ غفوریہ علائیہ چک نمبر 193 شمالی مرید والا کا سالانہ اجتماع مؤرخہ 14 فروری بروز ہفتہ صبح 10 تا نماز عصر بمقام خانقاہ مجددیہ فضلیہ علائیہ منعقد ہو رہا ہے اردگرد کے احباب سلسلہ اپنی شرکت یقینی بنائیں جزاک اللہ خیرا :---
02/02/2026
سالانہ تقسیم اسناد جامعہ الرشید لاہور کے کانووکیشن کے مہمان خصوصی حضرت سید محمد علاؤالدین شاہ صاحب جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کے پوتے اور خانقاہ دارالسلام شیخوپورہ کے سجادہ نشین حضرت سید محمد عرفان شاہ صاحب جیلانی مدظلہ العالی کی شرکت :---
پارٹ ٹو لائیو سالانہ اجتماع خانقاہ دارالفرقان گوجرانولہ
لائیو سالانہ اجتماع خانقاہ دارالفرقان گوجرانولہ
30/01/2026
سلسلہ عالیہ نقشبندیہ مجددیہ غفوریہ علائیہ کی عظیم روحانی خانقاہ "دارالسلام" شیخوپورہ کا ماہ فروری کا ماہانہ اجتماع مؤرخہ 8 فروری 2026 بروز اتوار صبح 10 بجے تا نماز عصر منعقد ہو رہا ہے احباب سلسلہ اپنی شرکت یقینی بنائیں :- جزاک اللہ خیرا
27/01/2026
2 فروری بروز سوموار 2026 بعد از نماز مغرب انشاء اللہ :---