Balochistan Teacher Forum

Balochistan Teacher Forum

Share

Balochistan Ozan ❤️

23/06/2026
23/06/2026

سیکرٹری ایجوکیشن سکولز بلوچستان کنٹریکٹ ٹیچر کے کنٹریکٹ میں توسیع کے حوالے سے گفتگو

23/06/2026

جیلیں، معطلیاں اور دھمکیاں عارضی ہیں،
مگر حاصل ہونے والے حقوق نسلوں تک یاد رہتے ہیں۔
اپنے ساتھیوں کو تنہا نہ چھوڑیں، کیونکہ متحد ملازمین کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔

23/06/2026

حق اور اساتذہ کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے پر ہمارے قائدین کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان شاءاللہ انکی یہ جدوجہد کامیابی تک جاری رہے گی۔

Photos from Balochistan Teacher Forum's post 23/06/2026

حکومت بلوچستان نے بھی 25 اور 26 جون بروز جمعرات اورجمعہ کو عام تعطیل کا اعلان

Photos from Balochistan Teacher Forum's post 23/06/2026

*بلوچستان گرینڈ الائنس اعلامیہ*

آج بلوچستان گرینڈ الائنس (BGA) کی کور کمیٹی کا ایک اہم اجلاس زیرِ صدارت آرگنائزر بلوچستان گرینڈ الائنس، پروفیسر عبدالقدوس کاکڑ منعقد ہوا۔ اجلاس میں جاری احتجاجی تحریک کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ تحریک کے مختلف پہلوؤں، موجودہ صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی غور و خوض اور بحث و مباحثہ کے بعد درج ذیل فیصلے متفقہ طور پر کیے گئے:

*1۔ پورے بلوچستان میں لاک ڈاؤن جاری رہے گا۔* تمام ضلعی آرگنائزنگ کمیٹیوں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ لاک ڈاؤن کو مکمل طور پر کامیاب اور مؤثر بنانے کے لیے ضلعی سطح پر خصوصی کمیٹیاں تشکیل دیں۔ ملازمین کو یہ یقین دلایا جائے کہ وہ اس تحریک کے ساتھ وابستہ رہیں کیونکہ یہ تحریک صرف تنظیموں ہی نہیں بلکہ تمام ملازمین کے حقوق، وقار اور بقا کی تحریک ہے۔

*2۔ کوئٹہ کی اہمیت کے پیش نظر* فیصلہ کیا گیا کہ ضلعی سطح پر تحریک کے امور کو مزید مؤثر بنانے کے لیے کوئٹہ کی ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی ازسرِ نو تشکیل دی جائے گی۔
3۔ اجلاس نے فیصلہ کیا کہ *پورے بلوچستان میں ضلعی آرگنائزنگ کمیٹیاں وفود کی صورت میں اپنے اپنے علاقوں کے عوامی نمائندوں* بشمول اراکینِ صوبائی اسمبلی، اراکینِ قومی اسمبلی، سینیٹرز اور وزراء سے ملاقات کریں گی۔ ان ملاقاتوں میں ملازمین کے ساتھ جاری ناروا سلوک، ظلم و جبر اور انتقامی کارروائیوں سے آگاہ کیا جائے گا، متعلقہ حکام سے اس کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا جائے گا، اور ملازمین کی جانب سے مجبوری کے تحت اختیار کیے جانے والے ممکنہ سخت اقدامات سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔
4۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ *محرم الحرام کے بعد تحریک کے اگلے مرحلے میں مزید سخت اقدامات* کیے جائیں گے، جن کا باقاعدہ اعلان محرم الحرام کے بعد کیا جائے گا۔
5۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ *تحریک کو مزید مؤثر اور منظم بنانے کے لیے تمام تنظیمیں مالی معاونت 20 ہزار روپے فی الفور جناب عزت اللہ کے پاس جمع کروائیں* تاکہ تحریک کے انتظامی اور تنظیمی امور کو بہتر انداز میں چلایا جا سکے۔

اجلاس نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان کے ملازمین کے جائز حقوق کے حصول، تنظیموں کے تحفظ اور ملازمین کے وقار کی بحالی تک جدوجہد ہر صورت جاری رکھی جائے گی۔

*جاری کردہ:*
*مرکزی میڈیا سیل*
*بلوچستان گرینڈ الائنس*

22/06/2026

سکول بند، دفاتر بند، ملازمین جیلوں میں...
اور وزیراعلیٰ صاحب پنجاب اور اسلام آباد کے اخبارات میں اشتہار دے رہے ہیں کہ "بلوچستان کا عہد"! 😄
لگتا ہے بلوچستان کے عوام کو نہیں، پنجاب والوں کو قائل کرنا زیادہ ضروری ہے۔

22/06/2026

بلوچستان گرینڈ الائنس کے احتجاج کے پیش نظر تمام دفاتر اور تعلیمی ادارے بند ہیں جو کھلے ہیں وہاں تعلیمی سلسلہ درس و تدریس کا سلسلہ منقطع ہے اور حکومت کا مقصد بھی یہی ہے

22/06/2026

مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا، وزیراعلیٰ ملازمین کو گلے لگائیں،یہ لڑائی مراعات کی نہیں، بنیادی حقوق کی ہےبلوچستان گرینڈ الائنس صرف وہی مانگ رہا ہے جو ہر ملازم کا حق ہے،قدوس کاکڑ

#بلوچستان





#معطل








21/06/2026

صرف بلوچستان والوں کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے ۔۔

Want your school to be the top-listed School/college in Quetta?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Quetta