تعلیم القرآن ( پارہ عم ) ❤️ 📩 📤
قرآن سیکھنے والوں کے لیے آسان گرامر کے ساتھ لفظی اور بامحاورہ ترجمہ ملاحظہ فرمائیں
دار العلوم و الفنون
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from دار العلوم و الفنون, Education, Rawalpindi.
یہ پیج تمام تر علوم و فنون کے آسان، نایاب اور قیمتی کتب کا تعارف مع پی ڈی ایف لنک کی خدمات فراہم کرتا ہے اور واٹس گروپ کی خدمات بھی دیتا ہے جس میں ہر نئے اور پرانے کتب اپلوڈ کئے جاتے ہیں، شامل ہونے کے لیے درجہ ذیل نمبر پر رابطہ کیجیے شکریہ۔
+923377295392 السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ہمارے پیج میں آنے پر دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید 🌹💓🌹
یہ پیج درس نظامی کے ہر درجہ کے طلباء کرام و علماء کرام کے
16/05/2026
معانی القرآن الكريم
( لفظی روان ترجمه و مختصر تفسیر )
حافظی قرآن کی ترتیب کے مطابق حفظ قرآن کے طلباء کے لئے عظیم تحفہ)
اس ترجمے میں پندرہ سطری حافظی قرآن مجید کے ہر صفحہ کے عربی الفاظ کی ترتیب کے مطابق ہر سطر کے نیچے لفظی ترجمہ اسی سطر میں رکھا گیا ہے اور تفسیر میں آیت نمبر کے لحاظ سے حاشیہ کا نمبر درج کیا گیا ہے جس سے قرآن مجید حفظ کرنے والے طلباء آسانی سے معنی سمجھتے ہوئے حفظ کر سکتے ہیں۔ اور ہر تلاوت کرنے والا اس کے ذریعہ قرآن مجید کے عمومی معنی سمجھنے کے قابل ہو سکتا ہے
عرض ناشر
دور حاضر میں قرآن فہمی کے لئے قرآن مجید کے تراجم کو کئی شکلوں میں پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے انہیں میں داعی اسلام حضرت مولانا قاری و مفتی محمد سرور فاروقی ندوی بھی ہیں جن کا ۲۰۰۲ء میں ہندی ترجمہ قرآن کا پیغا م کے نام سے شائع ہوا جسے الحمد للہ بڑی مقبولیت حاصل ہوئی ، جس کے اب تک تقریباً ۲۲ ایڈیشن شائع ہو چکے ہیں اسی طرح حضرت کی ہندی میں تفسیر تفسیر فاروقی کے نام سے سات جلدوں میں شائع ہو چکی ہے اس کے علاوہ تقریبا دو سو کتا بیں دعوتی موضوع پر اردو، ہندی، انگریزی، عربی تمل، بنگالی، گجراتی اور مراٹھی میں ” مکتبہ پیام امن لکھنو اور دیگر مکتبوں سے بھی شائع ہو چکی ہیں، یہ بڑی مسرت کا موقع ہے کہ اب اردو لفظی رواں ترجمہ اور مختصر تفسیر بھی ” معانی القرآن الكریم“ کے عنوان سے شائع کرنے کا شرف ” جمعیت پیام امن کو حاصل ہو رہا ہے۔
اس میں پندرہ سطری حافظی قرآن مجید کے ہر صفحہ کے عربی الفاظ کی ترتیب کے مطابق اردو ترجمہ ہر سطر و صفحہ میں رکھا گیا ہے اور تفسیر میں آیت نمبر کے لحاظ سے ہی حاشیہ کا نمبر درج کر کے اس کی تفسیر لکھی گئی ہے۔ با محاورہ ترجمہ کے بجائے لفظی ترتیب کے اعتبار سے رواں ترجمہ کیا گیا ہے تا کہ معمولی عربی سے آشنا شخص کو عربی سیکھنے کا ذوق پیدا ہو، اس لئے کہ با محاورہ ترجمہ سے قرآن کا مفہوم تو بآسانی سمجھ میں آجاتا ہے لیکن قرآن کے کس لفظ کا کیا ترجمہ ہے معلوم نہ ہونے کی وجہ سے قرآن کے سحر بیانی اور اس کے الفاظ کے لطف سے انسان محروم رہتا ہے، اس لئے کہ انسانی کلام اللہ کے کلام کی طرح متاثر نہیں کر سکتا اور لفظی ترجمے سے یہ بات حاصل ہو سکتی ہے جو قرآن فہمی اور اس سے ۔ گہرے تعلق کا ذریعہ بن سکتا ہے۔
اس ترجمہ کی خصوصیات
عموما تراجم میں اس بات کو بہت اہمیت دی جاتی ہے کہ ترجمہ لفظی ہے یا با محاورہ ۔ اگر ترجمہ لفظی ہو تو مفہوم سمجھ میں آنا مشکل ہوتا ہے کیونکہ مضاف مضاف الیہ اور صفت و موصوف وغیرہ اردو اور عربی میں ایک ہی ترتیب سے نہیں ہوتے ۔ اسی طرح بعض اوقات با محاورہ ترجمه عربی نص سے کافی مختلف ہو جاتا ہے۔ اس ترجمہ میں ان دونوں کے درمیان اعتدال کی راہ اختیار کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ ترجمہ کی عبارت کو بامعنی اور قابل فہم رکھتے ہوئے جس قدر لفظی معنی ہو سکتے تھے کیا گیا ہے جہاں قرآنی ترتیب کو برقرار رکھا جا سکتا تھا اسے برقرار رکھا گیا ہے۔ جیسے مثال کے طور پر (اذْهَبَ الله) کا ترجمہ ( لے گیا اللہ ) اسی طرح ، ( عَلَى بَعْضٍ ) کا ترجمہ (او پر بعض کے ) اور ( مَعَ نُوح ) کا ترجمہ (ساتھ نوح کے ) ۔ وعلی هذ القیاس
مختصر ترکیب برائے پارہ عم Pdf available Share Must ، کتابی شکل میں بھی مل جائے گا
( تیسویں پارے کی مکمل آسان ترین ترکیب ) جو انمول تحفہ ہے ث واب کی نیت سے آگے بھی شیئر کیجیے شکریہ
نقوش قواعد النحو
11/05/2026
تلخیص علم الصیغہ 👇 Pdf available
https://besturdubooks.net/talkhees-e-ilmus-sigha/
کتاب منگوانے کے لیے رابطہ کر سکتے ہیں👇
+923119051118
کتاب کی تعارف
نحمده ونصلي ونسلم على رسوله الكريم اما بعد
یہ بات عیاں ہے کہ علم صرف علوم عربیہ میں بہت ہی اہمیت کا حامل ہے، چنانچہ قرآن وحدیث اور علوم عربیہ کا سمجھنا جن علوم کے سمجھنے پر موقوف ہے ان میں علم صرف اولین درجے میں ہے، علم صرف میں جہاں اور کتابیں لکھی گئی ہیں ان میں علم الصیغہ بھی افادیت کے لحاظ سے کافی جامع کتاب ہے لیکن چونکہ یہ کتاب فارسی زبان میں ہے اس لیے اس سے کما حقہ فائدہ حاصل کرنا آج کل کے طلباء کے لیے کچھ آسان نہیں کیونکہ فارسی زبان سے اب اتنی دلچسپی نہیں رہی جتنی اردو اور عربی زبان سے ہے ، یہی وجہ ہے کہ اکثر طلباء اس کتاب کو نظر انداز کرتے ہیں حالانکہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے نصاب کے مطابق درجہ اولی میں ارشاد الصرف کے بعد درجہ ثانیہ میں فنِ صرف کے متعلق یہی آخری کتاب ہے، اس کے بعد دورہ حدیث تک اس فن کے متعلق اور کوئی کتاب شاملِ نصاب نہیں، ایسی حالت میں اس کتاب کے ساتھ طلبہ کا ایسا برتاؤ نا قابل تلافی نقصان کا باعث بن سکتا ہے جس سے علم دین کی فہم میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔ اس بے تو جہی و عدم دلچسپی کو دیکھ کر دل میں یہ داعیہ پیدا ہوا کہ اس کتاب کا ایسا خلاصہ لکھا جائے جو طلبہ کے ذہن کے مطابق آسان اور عام فہم ہوتا کہ کتاب کے سمجھنے میں کوئی دقت نہ ہو۔ اس فن کی افادیت کے پیش نظر الحمد للہ کتاب کی دوسری ایڈیشن میں ابحاث کے اندر مناسب انداز میں اضافہ کیا گیا ہے، اور ساتھ ہی اس میں مقدمہ سمیت ہر باب کا خاکہ نقشوں کی صورت میں لکھا گیا ہے، اور ہر بحث سے پہلے اصل کتاب کی فارسی عبارت بھی نقل کی گئی ہے تا کہ اس کی افادیت میں مزید اضافہ ہو، آخر میں دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ بندہ کی اس حقیر کاوش کو اپنی بارگاہ میں شرف قبول عطا فرما کر ذخیرہ آخرت بنادے۔ آمین
وما توفيقى الا بالله عليه توكلت واليه انيب
بنده
حفظ الرحمن صاحب
10/05/2026
لفظ کا بہترین نقشہ ملاحظہ فرمائیں
For Pdf 👇
دار العلوم و الفنون
https://chat.whatsapp.com/BVlDx2AeMowAoJJYP55r3C?mode=gi_t
دار العلوم و الفنون ٹیلیگرام گروپ
https://t.me/+dHdbu2R4OJpiYzk0
10/05/2026
قواعد اردو کی اہم اقسام
04/05/2026
نقشہ برائے صرف نقشہ برائے صرف Pdf available
❤️ 📩 📤
( طلباء کرام تک پہنچانا آپ کی ذمہ داری ہے )
Pdf 👇👇
https://drive.google.com/file/d/1PVlSJyBoSmOqNIm7Up2y27TdHqSFsshR/view?usp=drivesdk
04/05/2026
اردو گرائمر نوٹس ( طلباء کرام تک پہنچانا آپ کی ذمہ داری ہے )
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Telephone
Website
Address
Rawalpindi
46520