25/02/2026
*یٰۤاَیَّتُہَا النَّفۡسُ الۡمُطۡمَئِنَّۃُ* ﴿٭ۖ۲۷﴾
(البتہ نیک لوگوں سے کہا جائے گا کہ) اے وہ جان جو (اللہ کی اطاعت میں) چین پاچکی ہے۔
*ارۡجِعِیۡۤ اِلٰی رَبِّکِ رَاضِیَۃً مَّرۡضِیَّۃً* ﴿ۚ۲۸﴾
اپنے پروردگار کی طرف اس طرح لوٹ کر آجا کہ تو اس سے راضی ہو، اور وہ تجھ سے راضی۔
اس سے مراد انسان کا وہ دل ہے جو اللہ تعالیٰ کی اطاعت کرتے کرتے بالکل سکون پا گیا ہو، اور نافرمانی سے محفوط ہوگیا ہو۔
آسان ترجمۂ قرآن مفتی محمد تقی عثمانی
اللھم اجعلنا منھم 🤍
اللھم انی اسئلک الجنۃ و اعوذبک من النار 🤍
آمین 💫
25/02/2026
آپ کے دل پر قرآن کی کونسی آیت ، سورہ دستک دیا کرتی ہے؟ اور کیوں؟ کوئی خاص لمحہ یا واقعہ اس سے جڑا ہو اور آپ بتانا چاہیں تو مجھے اچھا لگے گا ۔
مجھے یہ آیات بہت حوصلہ اور تسلی دیتی ہیں۔
"﴿ وَلَقَدْ نَعْلَمُ أنک يَضِيق صَدْرِك بِمَا يَقُولُونَ فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّك وَكُنْ مِنْ السَّاجِدِينَ وَأَعْبُد رَبِّك حَتَّي يَأْتِيك الْيَقِين﴾ "
وَنَحْنُ اَقْرَبُ اِلَيْهِ مِنْ حَبْلِ الْوَرِيْدِ
اَلَا يَعۡلَمُ مَنۡ خَلَقَؕ وَهُوَ اللَّطِيۡفُ الۡخَبِيۡرُ ۞
25/02/2026
*اے اللہ!*
ہمیں مانگنے کا سلیقہ نہیں آتا، پھر بھی ہر روز ہاتھ پھیلائے اس یقین کے ساتھ تجھ سے مانگتے ہیں کہ تیرے سوا ہماری دعاؤں کو قبول کرنے والا کوئی نہیں۔ اے مالک، ہماری ٹوٹی پھوٹی دعاؤں کو نہ دیکھ، ہمارا تجھ پر جو یقین کامل ہے، اس کو دیکھ اور ہماری حاجتوں کو پورا کر دے۔
*آمین، یا ربّ العالمین!* 🤲 ❤️
14/02/2026
رسولﷺ کی اُمت کے وہ پہلے لوگ (صحابہؓ) جنہوں نے آپﷺ پر ایمان لا کر اپنا سب کچھ قربان کر دیا اور ایمان کی دولت کو تادمِ آخریں حرزِ جان بنائے رکھا، اللّٰہ نے انھیں بعد والوں کے لیے معیارِ ایمان بنا دیا، ان ہستیوں کا دفاع کرنا عین اسلام کی خدمت ہے۔
05/02/2026
سرخ گائیں: نقاب پوشؒ کی تصدیق
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں دجالی وزیر قومی ورثہ امیہائی ایلیاہو (Amichai Eliyahu) اپنی بیٹیوں کے ساتھ سرخ گایوں کے فارم کا دورہ کرتا دکھائی دیتا ہے۔ یہ وہی گائیں ہیں جن کا ذکر حضرت نقاب پوش رحمہ اللہ نے معرکۂ طوفان کے بعد اپنے پہلے خطاب میں کیا تھا۔ انہوں نے بتایا تھا کہ سرخ گائیں طوفان کے آغاز اور مخصوص یہودی رسومات کے لیے ضروری تھیں، جو امریکا سے لائی جاچکی ہیں۔ آج یہ وزیر کھلے عام اس حقیقت کا اعلان کر رہا ہے، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ جنہوں نے نقاب پوش کی بات کو افسانہ قرار دیا تھا، وہ غلطی پر تھے۔ یہ دجالی وزیر وہی ہے، جس نے غزہ پر ایٹم بم پھینکنے کا مطالبہ کیا تھا۔
سرخ گایوں کا معاملہ براہِ راست مسجدِ اقصیٰ کی حفاظت اور ہیکل کی تعمیر سے جڑا ہے۔ یہودی عقیدے کے مطابق تیسرے ہیکل کی تعمیر کے لیے ایک شرط یہ ہے کہ پانی کو سرخ گائے کی راکھ سے طہارت حاصل ہو۔ سرخ گایوں (red heifers) کی یہ خاص تطہیری رسومات تعلق صفرۂ مقدس (Temple) سے ہے۔ جسے دجالی مذہب میں “Parah Adumah” کہا جاتا ہے۔ یہ روایت توریت (Numbers 19) میں درج ہے، جس میں سرخ گائے کو ذبح اور پھر جلا کر کی اس کی راکھ سے پانی تیار کر کے نفاست (ritual purity) حاصل کی جاتی ہے۔
اس گائے میں یہ خصوصیات ہونی چاہیے کہ یہ مکمل سرخ رنگ ہو، کوئی نقص یا عیب نہ ہو اور کبھی کام یا بوجھ اٹھانے کے لیے استعمال نہ ہوئی ہو اور نہ ہی ان کا دودھ کبھی نکالا گیا ہو۔ یہ شرطیں پوری کرنا بہت مشکل ہیں، اسی لیے تاریخ میں صرف نو گائیں ایسی مل سکی ہیں اور آخری تقریباً دو ہزار سال قبل پائی گئی تھی۔ کہتے ہیں اب دسویں گائے بھی مل گئی ہے امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک فارم سے۔ سی بی ایس نیوز کے مطابق دنیا کے کچھ عیسائی (evangelical) فارم اور یہودی تنظیمیں مل کر انہیں تلاش اور خرید کر اسرائیل لائی ہیں۔ مذکورہ وزیر نے ان گایوں کا استقبال کیا تھا اور اس وقت منعقد ہونے والی تقریب میں اس نے کہا تھا کہ وزارت نے اس منصوبے میں مدد دی ہے۔ الجزیرہ کے مطابق ان گایوں کو اسرائیل کے شمالی علاقے (قدیم شِلو/Ancient Shiloh)، جو بیطان (Beit Shean) کے قریب ہے، ایک محفوظ جگہ پر رکھا گیا ہے جہاں ان کی سخت نگرانی کی جا رہی ہے۔
اس گائے کو بہت اہمیت حاصل ہے، کیونکہ اس کے ملنے کا مطلب یہ ہے کہ مسجدِ اقصیٰ کو شہید کیا جائے اور اس کی جگہ ہیکل تعمیر کیا جائے۔ 2022 میں یہودی کاہنوں نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں ایک نہیں، بلکہ پانچ گائیں ایسی مل گئی ہیں۔ توقع تھی کہ یہ رسومات اپریل 2024 کے شروع میں کی جائیں گی، یعنی تقریباً دو سال پہلے ہی مسجد اقصیٰ کی مسماری کا آغاز ہونا تھا۔
لیکن یہ منصوبہ ناکام رہا۔ کیسے؟ قدسی اپنے مقدس خون کا دریا بہا کر اس مذموم منصوبے کے سامنے حائل ہوگئے۔ اگر طوفان کا معرکہ نہ ہوتا تو آج مسجدِ اقصیٰ محض تاریخ کی کہانی بن چکی ہوتی اور عرب حکمران اور نام نہاد مسلم رہنما ہیکل کی افتتاحی تقریب میں موجود ہوتے۔
آج صہیونی اس خواب کے ناکام ہونے پر اپنی تسلی کے لیے ایسی ویڈیوز پھیلا رہے ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ منصوبہ کبھی کامیاب نہیں ہو سکا اور جب تک پاکیزہ قدسی وجود باقی ہے، کبھی ہو بھی نہیں سکے گا۔ ان شاءاللہ۔(ضیاء چترالی)
04/02/2026
اے فضلاء کرام!
آپ وہ خوش نصیب ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے قرآن و سنت کی خدمت کے لیے چُنا ہے۔ آپ علمِ نبوت کے امین اور امت کی فکری رہنمائی کا مضبوط سہارا ہیں۔ درس و تدریس، امامت، خطابت اور دعوتِ دین آپ کی اصل پہچان ہے، اور یہی آپ کا شرف بھی ہے۔
لیکن اے فضلاء کرام!
آج کے دور میں دین کی خدمت کے ساتھ ساتھ معاشی خود کفالت بھی ایک اہم ضرورت بن چکی ہے۔ اسلام نے کبھی علم اور تجارت کو جدا نہیں کیا۔ صحابۂ کرامؓ اور اسلافِ امت نے علم کے ساتھ حلال تجارت کو اپنایا، تاکہ کسی کے سامنے دستِ سوال دراز نہ کرنا پڑے۔
یاد رکھیں! تجارت آپ کے وقار کے خلاف نہیں، بلکہ درست نیت کے ساتھ یہ بھی عبادت ہے۔ ایک خود کفیل فاضل زیادہ اعتماد، یکسوئی اور جرأت کے ساتھ حق بات کہہ سکتا ہے۔ اگر آپ اپنے وقت کی ترتیب بنا کر درس و تدریس کے ساتھ کوئی چھوٹا سا کاروبار شروع کر لیتے ہیں تو یہ آپ کی دعوت کو کمزور نہیں بلکہ مضبوط کرے گا۔
اے فضلاء کرام!
دیانت، سچائی اور حسنِ اخلاق کو تجارت میں اپنا شعار بنائیں، تاکہ لوگ آپ کے کردار کے ذریعے دین کو پہچانیں۔ یاد رکھیں، دین صرف مسجد و مدرسہ تک محدود نہیں، بلکہ بازار بھی دعوت کا ایک مؤثر میدان ہے۔
اللہ تعالیٰ آپ کو علمِ نافع، عملِ صالح اور رزقِ حلال عطا فرمائے، اور آپ کو امت کے لیے باعثِ خیر بنائے۔ آمین۔
31/01/2026
دجال نے بلاوجہ غزہ میں پھر قتل عام شروع کردیا ہے۔ صبح سے طیاروں کی بمباری جاری ہے۔ اب تک 29 شہداء کی تصدیق ہوچکی ہے۔ درجنوں زخمی ہیں۔ بمباری سے خان یونس کی ایک خیمہ بستی بھی آگ کی لپیٹ میں۔
31/01/2026
جب تک ایسے جانباز جوان موجود ہیں دھرتی پہ کوئی ناسور اپنی جڑی مظبوط نہیں کر سکتا۔۔۔۔ایرانی ،بھارتی و اسرائیلی گٹھ جوڑ سے قائم یہ بغاوت جلد عبرت کا نشاں بنے گی۔ان شاءاللہ
31/01/2026
آج لوگ حق دینے کے بجائے خیرات دینے میں دلچسپی رکھتے ہیں!
31/01/2026
الحمدللہ ربّ العالمین 🤲
یہ اللہ تعالیٰ کا خاص فضل ہے کہ چند ہی دنوں میں
آپ احباب کے اعتماد اور تعاون سے
ہمارا پیج ترقی کی راہ پر گامزن ہے ✨
آپ کی دعائیں، پسندیدگی اور بڑھتے ہوئے فالوورز
ہمارے لیے حوصلہ اور امانت ہیں 🌿
اگر آپ نے ابھی تک ہمارا پیج فالو نہیں کیا تو
نیتِ خیر کے ساتھ فالو کریں
ان شاء اللہ آپ کا اعتماد ہمارا معیار ہوگا 🤍
جزاکم اللہ خیراً 🌸
🔥 الھلال کولیکشن 🔥
نئے ڈیزائنز، خصوصی آفرز اور بہترین کوالٹی سب سے پہلے حاصل کریں
ہمارا WhatsApp گروپ ابھی جوائن کریں
🔗 لنک کمنٹ باکس میں موجود ہے
25/01/2026
خوبصورتی اور معیار کی پہچان
آج ہی آڈر کریں
اور پہنیں وقار کے ساتھ
Al-Hilal Collection
#نفیس_ٹوپیاں #سنت_کی_خوبصورتی #الھلال_کولیکشن