Al Haram Online Quran Academy

Al Haram Online Quran Academy

Share

We are providing best Education of the Holy Quran Online

Photos from Al Haram Online Quran Academy 's post 15/05/2026

📖✨ آپ الحرم آنلائن قرآن اکیڈمی میں کیوں پڑھیں؟
اس ماہ کے منتھلی رزلٹس دیکھ کر آپ جان سکتے ہیں کہ ہمارے طلبہ نے نہ صرف قرآن تجوید کے ساتھ پڑھا اور قواعد ،دعائیں اور نماز بھی سیکھی بلکہ رب کی خوشنودی حاصل کرنے کی راہ میں قدم بڑھائے۔ 🌟
ہمارے ساتھ پڑھیں، اپنی تعلیم میں معیار اور ایمان دونوں بڑھائیں۔ اگلے مہینے کا نام آپ کے طلبہ کی لسٹ میں بھی ہو سکتا ہے! 💫
قرآن پاک کی بہترین تعلیم حاصل کرنے کے لیے رابطہ کریں۔۔۔
+923439105645
Allahuakbar Allahuakbar

09/05/2026

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Khan Ghazi Khan Ghazi, ابوحسان دیروی, Sadiq Khan, سمیع اللہ عرف خمک, حمداتي عبد القادر, Ahmad Bacha, Aziz Aziz Khan, Anower Hossain, Rayaz Hussein

04/05/2026

*زیادہ سوچنا انسان کو تھکا دیتا ہے، اس لیے بس دعا کرو اور سب کچھ اپنے رب العالمین پر چھوڑ دو، جو اتنی وسیع کائنات کا نظام چلا رہا ہے، تو کیا اسے تم نظر نہیں آتے؟ کیا وہ تمہاری بے بسی کو نہیں دیکھتا؟ کیا تمہیں ایسا لگتا ہے کہ وہ تمہیں بے سہارا چھوڑ دے گا؟ کیا وہ تمہاری زندگی کو بے رنگ رہنے دے گا؟ بس اپنے رب پر پختہ یقین رکھو، وہ تمہاری زندگی کو تمہاری پسند چیزوں سے سجا دے گا اور تمہاری ہر دعا پر "کُن" کہہ دے گا ان شاء اللہ💯🌸🤌🏻*
*السلام عليكم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*

02/01/2026

*✨جمعۃ المبارک کی سنتیں✨*
*1: سورۃ الکہف کی تلاوت ۔*
*2: غسل کرنا ۔*
*3: خوشبو کا استعمال ۔*
*4: صاف کپڑوں کا اہتمام ۔*
*5: تیل لگانا۔*
*6: مسواک کرنا ۔*
*7: درود شریف کی کثرت۔*
*8: خاموشی سے خطبہ سننا ۔*
*9: دعاؤں کا خصوصی اہتمام ۔*
_________________________________________
امتِ مسلمہ کے حالات اور لمحہ بہ لمحہ پھیلتے ہوئے فتنوں اور آزمائشوں کی وجہ سے عجیب بے بسی کا عالم ہے۔۔۔
وقت پر لگا کر اڑتا چلا جا رہا ہے، اور اپنی اصلاح سے غافل ہم جوں کے توں معمولات اور لہو و لعب میں مصروف ہیں۔۔
*آئیے!*
اللّٰہ تعالیٰ کی دی ہوئی مہلت سے فایدہ اٹھالیں۔۔۔ اپنے ایمان کی فکر کریں
اللّہ تعالیٰ کے حضور مناجات اور دعاؤں کے ذریعے اپنا تعلق رب کیساتھ مضبوط کرتے ہوئے اپنے روٹھے مالک کو منانے کی کوشش کریں۔۔
نیز
معیار سے قطع نظر، غیرت مند بنتے ہوئے یہودیوں اور اسلام دشمنوں کی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کر دیں۔۔۔
اور
اپنے اردگرد موجود لوگوں اور اپنی نسلوں میں جہاد کا شعور بیدار کرنے کی کوشش کریں۔۔۔۔
اللّٰہ تعالیٰ ہماری غیرتِ ایمانی بیدار فرمائیں اور دردِ دل نصیب فرمائیں۔ آمین
Allahuakbar

18/12/2025

*السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ*

*اے پاک پروردگار* ہمیں اپنی رضا کے ساتھ چلنا سکھا دے۔ ہماری تمام خطائیں معاف فرما دے۔ ہمارے لبوں سے ہر وقت صرف خیر کے کلمات نکلیں۔

*آمین، ثم آمین*
قرآن پاک کی بہترین تعلیم حاصل کرنے کے لیے رابطہ کیجئے
+923439105645

31/10/2025

سورۃ الکہف میں کتے کے اپنے اگلے پاؤں پھیلانے کا ذکر کیوں کیا گیا ہے؟

اور جب اصحاب کہف دائیں اور بائیں کروٹیں بدل رہے تھے تو کتا کیوں نہیں پلٹ رہا تھا؟

ہم میں سے اکثر نے سورۃ الکہف سینکڑوں مرتبہ تلاوت کی ہوگی مگر شاید ہی کبھی اس بات پر غور کیا ہو کہ قرآن نے کتے کے پلٹنے کا ذکر نہیں کیا. حالانکہ ہمیں بتایا گیا کہ اصحابِ کہف کو دائیں بائیں پلٹایا جاتا رہا تاکہ ان کے جسموں پر زخم یا سڑن پیدا نہ ہو۔

ایک جرمن طبی سائنسدان نے کہا

ایک دن میں سفر کر رہا تھا کہ ایک نوجوان میرے پاس آیا اور مجھے قرآن مجید کا ترجمہ شدہ نسخہ پیش کیا۔ میں نے شکریہ ادا کیا اور اسے جیب میں رکھ لیا، ارادہ یہ تھا کہ نوجوان کے جانے کے بعد کسی کو شرمندہ کیے بغیر اسے کوڑے میں پھینک دوں۔

میں اسے بھول گیا اور جہاز میں سوار ہوگیا ۔ پرواز طویل اور بور تھی، جیب میں رکھا وہ نسخہ یاد

آیا تو میں نے اسے نکال کر ورق الٹنے شروع کیے ۔ میری نظر سورۃ الکہف پر پڑی تو میں نے پڑھنا شروع کیا، اور دو : آیات نے میری توجہ اپنی طرف مبذول کرلی

اللہ تعالیٰ فرماتا ہے

اور تم دیکھتے کہ جب سورج طلوع ہوتا تو غار سے دائیں طرف ہٹ جاتا تھا اور جب غروب ہوتا تو ان سے بائیں طرف کتراتا ہوا نکل جاتا تھا، اور وہ غار کے کشادہ حصے میں تھے ۔ یہ اللہ کی نشانیوں میں سے ہے ۔ جسے اللہ ہدایت دے وہی ہدایت پانے والا ہے، اور جسے وہ گمراہ کردے تو تم اس کے لیے کوئی کارساز نہیں پاؤ گے ۔

(سورة الكهف آیت (17)

اور پھر

اور تم خیال کرتے کہ وہ جاگ رہے ہیں حالانکہ وہ سو رہے تھے، اور ہم انہیں دائیں اور بائیں کروٹ دلواتے رہے، اور ان کا کتا غار کے دہانے پر اپنے اگلے پاؤں پھیلائے ہوئے تھا ۔ اگر تم انہیں دیکھ لیتے تو ضرور پیٹھ پھیر کر بھاگ جاتے اور تمہیں ان سے خوف آجاتا ۔

(سورة الكهف آیت (18)

: ڈاکٹر نے کہا

یہ تو سمجھ میں آتا ہے کہ انہیں نیند کے دوران پلٹایا " جا رہا تھا تاکہ ان کے جسموں پر زخم یا سڑن نہ بنے، کیونکہ وہ لمبے عرصے تک ایک ہی حالت میں تھے ۔ لیکن مجھے جس بات نے حیران کیا وہ پچھلی آیت تھی جس میں بتایا گیا کہ سورج کی روشنی غار میں داخل ہوتی تھی، مگر ان کے جسموں پر براہ راست نہیں پڑتی تھی ۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ سورج کی شعاعیں روز غار میں آتی تھیں مگر انہیں براہ راست نہیں چھوتی تھیں ۔ ڈاکٹر نے کہا: طبی طور پر یہ بات ثابت ہے کہ اگر کسی مریض کو طویل عرصے تک ایک ہی حالت میں رہنا پڑے تو کمر یا جسم پر زخم نہ بننے کے لیے جگہ ہوا دار ہونی چاہیے اور بالواسطہ سورج کی روشنی ہونی چاہیے،
لیکن براہِ راست دھوپ نہیں پڑنی چاہیے ۔

پھر جب اس نے اگلی آیت پر غور کیا تو اسے احساس ہوا کہ واقعی نیند کے دوران جسم کو حرکت دینا زخموں اور سڑن سے بچاتا ہے ۔

مگر جس بات نے اسے انتہائی حیران کیا وہ یہ تھی کہ کتا تو نہیں پلٹا جا رہا تھا - وہ صرف غار کے دہانے پر اپنے اگلے پاؤں پھیلائے ہوئے تھا، 309 سال تک - مگر اس کا جسم نہ سڑا نہ گل سڑا

یہ بات اس جرمن ڈاکٹر کو مزید تحقیق پر ابھار گئی۔ اس نے کتوں کی جسمانی بناوٹ کا مطالعہ کیا اور حیرت انگیز طور پر دریافت کیا کہ کتوں میں جلد کے نیچے ایسے غدود پائے جاتے ہیں جو ایک خاص مادہ خارج کرتے ہیں - یہ مادہ جسم میں زخم یا سڑن کو پیدا ہونے سے روکتا ہے، جب تک کتا زندہ ہو، خواہ وہ حرکت نہ بھی کرے۔

اسی لیے اصحابِ کہف کا کتا پلٹنے کا محتاج نہ تھا ۔

یہی قرآنی معجزہ اس جرمن سائنسدان کے اسلام قبول کرنے کا سبب بنا۔
بیان کا نکتہ

سب سے زیادہ حیرت کی بات یہ ہے کہ اس غیر مسلم سائنسدان نے صرف پہلی مرتبہ سورۃ الکہف پڑھتے ہی ان نکتوں کو محسوس کیا جبکہ ہم میں سے کتنے ہی لوگ روز قرآن پڑھتے ہیں مگر غور نہیں کرتے

اللہ تعالیٰ نے خود قرآن میں فرمایا ہے

یہ ایک بابرکت کتاب ہے جو ہم نے تم پر نازل کی ہے تاکہ لوگ اس کی آیات پر غور کریں، اور عقل والے نصیحت حاصل کریں ۔

31/10/2025

*اے اللہ!*
جمعہ کا دن ہے، ہم ٹوٹے دلوں کے ساتھ تیرے سامنے حاضر ہیں۔ ہماری پریشانیوں کو دور فرما، ہمارے دلوں کو سکون عطا فرما، اور ہمارے ہر دکھ کو خوشیوں میں بدل دے۔
*آمین، یا ربّ العالمین!* 🤲 ❤️

01/10/2025
21/07/2025

تھکی روحوں، بوجھل دلوں، تھکے کاندھوں، اور مایوس دلوں کے لیے
حالات کی تلخی میں صبر کرنے والوں کے لیے
اذیت میں تڑپتے دلوں اور وفا کی تلاش میں نکلنے والی ہر کلی کے لیے
یاد رکھو! تمہیں تمہارے رب نے نہ کبھی چھوڑا ہے، نہ وہ تم سے بیزار ہوا ہے۔
*وہی سب سے بڑھ کر مہربان ہے!*
Allahuakbar

20/07/2025

ہم قرآن کو اس وقت کے لیے مؤخر کر دیتے ہیں جب ہمیں باقی سارے کاموں سے فرصت مل جائے۔
پھر ہوتا یہ ہے کہ کام ہی ختم نہیں ہوتے، اور یوں ہم قرآن سے دور ہوتے چلے جاتے ہیں۔
پھر قرآن کی برکت ہماری زندگی سے چھن جاتی ہے،
وقت میں بے برکتی آ جاتی ہے، اور دل گھٹن محسوس کرنے لگتے ہیں کیونکہ اللہ کا کلام ہماری زندگی سے نکل چکا ہوتا ہے۔
اصل کامیاب وہی ہے جو قرآن کو اپنا سب سے قیمتی وقت دیتا ہے —
نہ کہ وہ وقت جو بچا کھچا ہو!
Allahuakbar

Want your school to be the top-listed School/college in Rawalpindi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address


Rawalpindi