05/10/2025
Al Muslimah QURAN Academy
Online Quran E kareem classes for 5days in a week contact us for more information
05/10/2025
14/04/2024
"جِن کی زُبانیں اللہ کے ذکر سے تَر رہتی ہیں؛ وہ ہنستے ہوئے جنت میں داخل ہوں گے!" 💟
سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنه
(الزهد للإمام أحمد : 726)
13/04/2024
ذکر سرکار ﷺکے سبب لوگ جانتے ہیں مُجھے
اس سے اچھی اور کوئی پہچان ہو نہیں سکتی۔
صَــلَّــی اللّٰـهُ تَـعَالٰـی عَـلَـیْـہِ وَاٰلِــہ وَسَــــلَّم۔ ❤️🥀🍃💕🤍💕🌿✨️
صَــلَّــی اللّٰـهُ تَـعَالٰـی عَـلَـیْـہِ وَاٰلِــہ وَسَــــلَّم۔ ❤
゚viralシ
10/06/2023
ملازم بڑا ہی تابعدار تھا۔ مالک نے خوش ہو کے اس کی پانچ ہزار تنخواہ بڑھا دی۔ تابعداری میں فرق نہیں آیا لیکن وہ بہت زیادہ مشکور بھی نہیں ہوا۔
مالک کو بڑا غصہ آیا کہ میں نے اس کی تنخواہ بڑھائی لیکن یہ ہے کہ اچھے سے شکریہ بھی ادا نہیں کیا۔ اس نے اگلے ماہ تنخواہ پانچ ہزار کم کر دی۔
ملازم کی تابعداری اب بھی وہی رہی کوئی شکایت نہیں کی۔
مالک نے اسے بلوا بھیجا اور کہا، "بڑے عجیب انسان ہو، میں نے تمھاری تنخواہ پانچ ہزار بڑھائی، پھر کم کر دی۔ تم جوں کے توں رہے۔ یہ سب کیا ہے؟"
ملازم بولا، "اوہ! آپ نے خود کو رازق سمجھ لیا تھا؟
میرے ہاں بیٹا پیدا ہوا تو اس سے اگلے دن آپ نے تنخواہ پانچ ہزار بڑھا دی۔ میں سمجھ گیا کہ جس خالق نے بچہ دیا اسی نے رزق کا انتظام بھی ساتھ ہی کر دیا ہے، سو اسی کا شکریہ ادا کیا۔ پھر جس دن آپ نے تنخواہ کم کر دی اسی دن میری والدہ وفات پا گئیں۔ میں نے جان لیا کہ وہ اپنا رزق اپنے ساتھ لے گئیں۔ سو تب بھی اللہ کا شکر ادا کر کے مطمئن رہا۔"
پھر بولا، "صاحب، یہ روزی روٹی کے فیصلے کہیں اور ہی ہوتے ہیں۔ ہم تو بس مہرے ہیں جنہیں آگے پیچھے کرکے اسباب پیدا کیا جاتے ہیں۔"
سبحان اللہ ، الحمدللہ ، اللہ اکبر☝
04/08/2022
السلام علیکم
I'm a female Quran teacher .. Online Quran e kareem classes for 5days in a week. ● Reasonable fee
● With Tajweed o Makharij
● Madani Qaida
● Nazra
● Masnoon Duaein
● 6 kalemaas
● Namaz detailed
● 2 days for trail class
If someone is interested then inbox me please ..
۱۔ اپنے کمرہ کی ترتیب کو تھوڑا سا بدل دیں اور اسکو صاف کر لیں۔
♥️♥️♥️
۲۔ اپنی نمازوں کے کپڑوں دھو لیں نیز جائے نماز کو بھی دھو کر ان سبکو خوشبو لگا دیں۔
♥️♥️♥️
۳- اپنے کمرہ میں ایک چھوٹا سا کونہ عبادت کیلئے بنا لیں چاہے کمرہ چھوٹا اور تنگ ہی ہو۔
♥️♥️♥️
۴- نماز کے کپڑے، جائے نماز اور قرآن مجید اُس کونہ میں رکھ دیں اور اُسی جگہ میں الله کو پکاریں اور گریہ زاری کریں تاکہ وہ جگہ آپکے حق میں قیامت کے دن گواہی دے۔
♥️♥️♥️
۵- رمضان کے ہر ہفتہ میں حج و عمرہ ادا کرنا چاہتے ہیں تو ہفتہ میں ایک دن یا زیادہ مقرر کر کے فجر پڑھ کر سورج کے طلوع ہونے تک دعا اور تسبیح و استغفار و قرآن کی تلاوت کرنے سے آپکو مقبول حج و عمرہ کا ثواب ملیگا۔
♥️♥️♥️
۶- ایک سی٘وِن٘گ باکس بنا لیں اور اُس پر "رمضان سِیوِنگز" لکھ لیں اور اس میں ہر روز پیسہ کی مناسب مقدار ڈالتے جائیں اور اُسے اچھے کاموں جیسے عید کے کپڑے یا یتیموں کو إفطار وغیرہ کرانے میں لگا دیں۔
♥️♥️♥️
۷- کوئی سورہ جو آپ کو پسند ہو اور آپکو محسوس ہو کہ وہ آپکے دل سے بہت قریب ہے، آپ اسکے حفظ کیلئے الله سے عہد کر لیں تو آپکو اس فضیلت والے مہینہ میں بہت بڑا أجر ملیگا۔
♥️♥️♥️
۸- کثرت سے استغفار کریں اپنی حاجات استغفار سے شمار کر کے مانگیں مثلاً الله آپکو صالح اولاد عطا فرمائے یا آپکی پریشانی کو دور فرمائے یا.....، یا..... اور بہت چیزیں ہیں جنکا حل صرف استغفار ہے۔
♥️♥️♥️
۹- تین بھائیوں یا دوستوں کیلئے دعا روزانہ مخصوص کر لیں یعنی روزانہ مثلاً فلاں، فلاں اور فلاں کیلئے دعا کریں اور اُن سے بھی درخواست کریں کہ وہ بھی آپکے لئے دعا کریں تو پھر آپ اسکا اچھا نتیجہ اور اثر آخر رمضان میں خود دیکھ لینگے کہ فرشتے بھی آپکے لئے وُہی اعمال لکھ دینگے۔
♥️♥️♥️
۱۰- ایک بہت اچھی بات یہ کہ اگر آپ ہر روز کسی مفلس خاندان کو اپنے إفطار میں شریک کر لیں، وہ اس طرح کہ اپنے کھانے کی مقدار کو بڑھا دیں اور انھیں إطلاع کر دیں کہ انکا إفطار آپکی طرف سے ہے۔
♥️♥️♥️
۱۱- قرآن کی خوب تلاوت کیساتھ یہ نیت کرنے سے کہ آپ تین ختم کرینگے تو اگر نہ بھی ہو سکے تو بھی نیت کی وجہ سے قرآن کے ایک ایک حرف پر دس نیکیاں ملیں گی تو رمضان میں تو اجر کتنے گُنا ہوگا لہذا موقع سے فائدہ اٹھائیں۔
♥️♥️♥️
۱۲- ہر روز کچھ رقم رکھ چھوڑیں اور ہر دس دن میں کسی یتیم کو صدقہ و خیرات کر دیں، اچھی مناسب رقم کی مقدار ہر روز اس فضیلت والے مہینہ میں اُن خواہشات کیلئے جوڑ رکھیں جنکو پورا کرنیکی نیت رکھتے ہوں۔
♥️♥️♥️
اے الله ہمیں رمضان تک پہنچا دے، رمضان کو زندگی کا موقع سمجھیں اور اس ماہِ خیر کو غنیمت سمجھیں، پس دنیا تو فانی ہے اور ہر چیز فانی ہے اور سوائے اعمال کے ہرگز کچھ باقی رہنے والا نہیں۔
♥️♥️♥️
✨😊❣️
Imām Ibn Al-Qayyim رحمه الله said:
صلاة المنافقين صلاة أبدان لا صلاة قلوب اللهم لا تجعلنا منهم
“The Ṣalāh of the hypocrites is the Ṣalāh of the body (i.e. physical movements only), not the Ṣalāh of the heart. O Allāh do not make us from them.”
[مدارج السالكين ١/٣٥٤]
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Rawalpindi
46000