22/05/2026
خوشخبری
اسوہ گرلز پبلک سکول اینڈ کالج کی سابقہ ہونہار طالبہ قرۃ العین فاطمہ نے ایبٹ آباد میڈیکل کالج سے کامیابی کے ساتھ ایم بی بی ایس مکمل کر لیا ہے۔ یہ کامیابی نہ صرف اُن کی انتھک محنت، لگن اور عزم کا نتیجہ ہے بلکہ ادارے کے لیے بھی باعثِ فخر ہے۔ ادارہ ہذا کے تمام اساتذہ کرام اور سٹاف کی جانب سے ڈاکٹر قرۃ العین فاطمہ کو اس عظیم کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور اُن کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور انسانیت کی خدمت کی توفیق دے۔ آمین
16/05/2026
Orientation Session for First-Year Students Held at Uswa Girls Public School & College, Mohsin-e-Millat Campus, Skardu
Uswa Girls Public School and College, Mohsin-e-Millat Campus, Skardu, organized an orientation session for the newly admitted first-year college students. The purpose of the session was to formally welcome the students and introduce them to the institution’s rules and regulations, administration, and teaching faculty.
The program commenced with the recitation of the Holy Quran, creating a serene and respectful atmosphere for the event.
The Principal of the institution, Sir Muhammad Naseem, warmly welcomed the students on behalf of the Vice Principal and the teaching staff. In his address, he emphasized that success can be achieved through consistency and punctuality. He encouraged students to begin their preparation from the very first day and to cooperate actively with their teachers to excel in annual examinations.
He further highlighted that education is not merely about obtaining high marks or securing good jobs, but also about bringing positive behavioral changes in individuals.
The Principal also quoted a beautiful saying of Imam Zain ul Abideen (A.S) from 'Risalat al-Huquq' regarding the rights of a teacher:
“Honor your teacher and respect his gathering; and listen to him with full attention. And do not raise your voice before him, nor speak to others in his presence unless he permits you. And do not speak ill of your teacher; and if anyone speaks against him, then stand in his defense.”
This guidance highlighted the importance of respect, discipline, and moral responsibility towards teachers.
The Principal paid tribute to Shaikh Mohsin Ali Najafi (late), the Patron-in-Chief of the institution, dedicating the college’s progress and reputation to his vision and efforts. He concluded his speech with a strong commitment to continue the mission of providing quality education to girls in Baltistan.
Sir Hassan Khan, the senior Chemistry lecturer, also delivered an insightful speech in which he shared his valuable experience. He advised students that following a proper roadmap for exam preparation from the very first day by attending classes regularly and making comprehensive notes can help them secure top positions in their annual examinations.
The program concluded with a presentation by Muntazir Hussain, English lecturer, who introduced the teaching faculty, highlighting their qualifications, experience, and subject expertise.
15/05/2026
اسوہ گرلز پبلک اسکول اینڈ کالج کے شعبۂ اُردو کے صدر محترم محمد نذیر صاحب نے اپنی پی ایچ ڈی تھیسز کا کامیاب دفاع کر لیا ہے۔ یہ ان کے علمی سفر میں ایک اہم اور قابلِ فخر سنگِ میل ہے۔ادارہ، اساتذہ اور طلبہ کی جانب سے انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔ ان کی یہ کامیابی نہ صرف ان کی محنت، لگن اور علمی قابلیت کا ثبوت ہے بلکہ ہمارے ادارے کے لیے بھی باعثِ افتخار ہے۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ انہیں مزید علمی اور تدریسی میدان میں کامیابیاں عطا فرمائے اور وہ اسی طرح علم کی روشنی پھیلاتے رہیں۔ آمین
10/05/2026
طلبا و طالبات کے لیے خوش خبری
ملک کا معروف اکیڈمی سسٹم ٹارشیا سکردو آگیا ۔۔۔
اب طلبا کو تیاریوں کے لیے کہیں اور کسی اور شہر جانے کی زحمت نہیں ہوگی ۔
اسوہ ایجوکیشن سسٹم اور ٹارشیا کے اشتراک سے سکردو میں اسوہ بوائز کالج سکردو میں ٹارشیا اکیڈمی کے تمام کورسسز کا اجرا کیا جائے گا۔
ٹیسٹ کی تاریخ اور دیگر تفاصیل اشتہار میں ملاحظہ فرمائیں ۔
07/05/2026
آج اسوہ گرلز کالج سکردو، محسنِ ملت کیمپس میں بائیولوجی لیکچرار اور سائنس HOD کی آسامیوں کے لیے تحریری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 160 امیدواروں نے شرکت کی۔ کالج انتظامیہ کی جانب سے شفاف اور منظم طریقے سے ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا تاکہ قابل اور باصلاحیت امیدواروں کا انتخاب یقینی بنایا جا سکے۔
اسوہ گرلز کالج معیاری تعلیم اور میرٹ کی بنیاد پر بہترین تدریسی صلاحیتوں کے انتخاب کے عزم پر قائم ہے۔
07/05/2026
الحمدللہ ✨
اسوہ گرلز کالج کے لیے یہ نہایت باعثِ فخر اور خوشی کا مقام ہے کہ ہماری ہونہار سابقہ طالبات نے اپنی انتھک محنت، لگن اور عزم کے ساتھ کامیابی کی ایک روشن مثال قائم کی ہے۔
ڈاکٹر ناصرہ بتول
نے آزاد جموں و کشمیر میڈیکل کالج، مظفرآباد سے ایم بی بی ایس کی ڈگری کامیابی سے مکمل کی۔
ڈاکٹر ایمن زہرا
نے قائداعظم میڈیکل کالج، بہاولپور سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی۔
ڈاکٹر سدرہ مریم
نے فیڈرل میڈیکل کالج، پمز اسلام آباد سے ایم بی بی ایس کی تعلیم کامیابی سے مکمل کی۔
یہ کامیابیاں نہ صرف آپ کی محنت اور قابلیت کا ثمر ہیں بلکہ اسوہ گرلز کالج کے لیے بھی باعثِ اعزاز ہیں۔
ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ سب کو اپنی صلاحیتیں انسانیت کی خدمت کے لیے بہترین انداز میں استعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور آپ کی زندگی کو مزید کامیابیوں، عزتوں اور آسانیوں سے بھر دے۔ آمین
اسوہ گرلز کالج کے پرنسپل، اساتذہ کرام اور تمام سٹاف کی جانب سے آپ سب کو دلی مبارکباد، نیک تمنائیں اور ڈھیروں دعائیں
05/05/2026
Final Merit List of ICS HSSC-I 2026
05/05/2026
Final Merit List of Pre-Medical HSSC-I 2026
02/05/2026
الحمدللہ
اسوہ ایجوکیشن پری بورڈ کے نتائج کا آج باقاعدہ اعلان کر دیا گیا، جس میں تقریباً نو سو طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔
بڑے فخر اور مسرت کے ساتھ اعلان کیا جاتا ہے کہ پہلی، دوسری اور تیسری تینوں نمایاں پوزیشنز اسوہ گرلز کالج محسنِ ملت کی ہونہار طالبات نے حاصل کیں:
🌟 ہاجرہ بتول : پہلی پوزیشن
🌟 محمودہ بتول : دوسری پوزیشن
🌟 بینش حیدر : تیسری پوزیشن
ان شاندار کامیابیوں پر طالبات کو کیش انعامات کے ساتھ لیپ ٹاپ بھی دیے گئے۔
مزید برآں، ٹاپ بیس میں شامل طالبات میں سے ٹاپ دس کا تعلق بھی اسوہ گرلز کالج محسنِ ملت کیمپس سے ہے، جن کے نام درج ذیل ہیں:
زینت، تہمینہ، صابرہ، کوثر نایاب، خدیجہ، سیدہ شافیہ، ردا، صدف، نرجس، قرۃ العین
ان تمام طالبات کو بھی نمایاں کارکردگی پر کیش پرائز سے نوازا گیا۔
یہ تمام کامیابیاں طالبات کی محنت، اساتذہ کرام کی بہترین رہنمائی اور والدین کی دعاؤں کا ثمر ہیں۔
اس غیر معمولی اور قابلِ فخر کامیابی پر تمام ہونہار طالبات، معزز اساتذہ کرام اور والدین کو دلی مبارکباد۔
اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیوں سے نوازے اور علم کے میدان میں مزید ترقی عطا فرمائے۔ آمین۔