Path to jannah

Path to jannah

Share

come towards Allah and his messenger

21/06/2026

*﴿وَقَالَ ࢪَبِّڪُرُ ادْعُونِي أَسْتجبْ لَڪُمْ﴾*❤️‍🩹
ترجمہ: "اور تمہارے رب نے فرمایا: مجھ سے دعا کرو، میں تمہاری دعا قبول کروں گا۔"
— (سورۃ غافر: 60)

21/06/2026

*“ناممکن ممکن کیسے ہوگا؟”* کبھی یہ مت کہو… کیونکہ جب زکریاؑ نے کہا کہ یہ کیسے ہوگا، تو جواب آیا: *﴿هُوَ عَلَيَّ هَيِّنٌ﴾* “یہ میرے لیے بہت ہی آسان ہے۔”

19/06/2026

فَاذۡکُرُوۡنِیۡۤ اَذۡکُرۡکُمۡ
ترجمہ: تم مجھے یاد رکھو، میں تمہیں یاد رکھوں گا
[سورۃ البقرۃ، 2:152]

نَسُوا اللّٰہَ فَنَسِیَہُمۡ
ترجمہ: وہ بھول گئے الله کو، تو اُس نے بھی اُنہیں بھلا دیا.
[سورۃ التوبہ، 9:67]

16/06/2026

*بِتَارِيِخِ الْيَوْمِ 1 محرم 1448ه‍ (بدھ)*

نیا چاند دیکھنے کی دعا:

*اللَّهُمَّ أَهْلِلْهُ عَلَيْنَا بِالْيُمْنِ وَالْإِيمَانِ وَالسَّلَامَةِ وَالْإِسْلَامِ رَبِّي وَرَبُّكَ اللَّهُ*

اے اللہ! مبارک کر ہمیں یہ چاند، برکت اور ایمان اور سلامتی اور اسلام کے ساتھ، ( اے چاند! ) میرا اور تمہارا رب اللہ ہے۔

16/06/2026

☘️ *سادہ طرزِ حیات!*

🔹 *حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ: رسول اللہ ﷺ کا تکیہ جس کے ساتھ آپ ٹیک لگاتے تھے، چمڑے کا بنا ہوا تھا جس میں کھجور کی چھال بھری ہوئی تھی۔*🔹

📗«صحیح مسلم -5446»

10/06/2026

نبی کریم ﷺ نے فرمایا

” جو شخص اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو اسے اپنے مہمان کی عزت کرنا چاہیے ۔ اس کی خاطر داری بس ایک دن اور رات کی ہے اور مہمانی تین دن اور راتوں کی ، اس کے بعد جو ہو وہ صدقہ ہے اور مہمان کے لیے جائز نہیں کہ وہ اپنے میزبان کے پاس اتنے دن ٹھہر جائے کہ اسے تنگ کر ڈالے ۔“

ہم سے اسماعیل بن ابی اویس نے بیان کیا ، کہا کہ مجھ سے امام مالک نے اسی طرح بیان کیا اور یہ لفظ زیادہ کیے کہ جو کوئی اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو اسے اچھی بات کہنی چاہیے ورنہ اسے چپ رہنا چاہیے ۔

Sahih Bukhari #6135
کتاب اخلاق کے بیان میں

07/06/2026

حضرت ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول الله ﷺ نے فرمایا:

"کیا میں تمہیں ایسی چیز سے آگاہ نہ کروں جس سے الله گناہوں مٹاتا اور درجات بلند فرماتا ہے؟" صحابہ نے کہا: یا رسول الله ﷺ، کیوں نہیں. آپ ﷺ نے فرمایا:

1) ناگواری کے باوجود اچھی طرح وضو کرنا،
2) مساجد تک کثرت سے قدم اٹھانا،
3) ایک نماز کے بعد دوسری نماز کا انتظار کرنا،
پس یہی رِباط ہے (یعنی شیطان کے خلاف جنگ کی چھاؤنی).

مسلم 587 (ترمذی 51؛ ماجہ 427، 428؛ 776؛ نسائی 143؛ مسند احمد 7208، 7715، 8008؛ دارمی 725؛ خزیمہ 5؛ بیہقی 386، 4969؛ مشکوٰۃ 282)

[سورۃ آل عمران، 3:200] یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوا اصۡبِرُوۡا وَ صَابِرُوۡا وَ رَابِطُوۡا ۟ وَ اتَّقُوا اللّٰہَ لَعَلَّکُمۡ تُفۡلِحُوۡنَ

ترجمہ: اے ایمان والو! صبر کرو، ثابت قدم رہو، مقابلے کیلئے تیار رہو، اور الله سے ڈرتے رہو، تاکہ تم کامیاب رہو.

06/06/2026

☘️ *رحم اور شفقت!*

🔹 *رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:’’ایک عورت کو بلی کے سبب سے عذاب دیا گیا، اس نے بلی کو قید کر کے رکھا یہاں تک کہ وہ مر گئی، وہ عورت اس کی وجہ سے جہنم میں چلی گئی، اس عورت نے جب بلی کو قید کیا تو نہ اس کو کھلایا، نہ پلایا اور نہ اس کو چھوڑا ہی کہ وہ زمین کے اندر اور اوپر رہنے والے چھوٹے چھوٹے جانور کھا لیتی۔‘*🔹

📗«صحیح مسلم -5852»

01/06/2026

Silent form of shirk
“They don’t call it shirk…
but it decides who you obey 👀
Your nafs or Allah?”

01/06/2026

جب بندہ اللہ پر بھروسہ کرتا ہے اور اس کے احکام پر چلتا ہے تو اللہ وہاں سے آسانیاں پیدا فرما دیتا ہے جہاں سے وہ گمان بھی نہیں کرتا

🤍🌿

Want your school to be the top-listed School/college in Swabi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Swabi