Bait -ul-Rida online Quran Aqadmi

Bait -ul-Rida online Quran Aqadmi

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Bait -ul-Rida online Quran Aqadmi, Education Website, Swabi.

26/05/2026

*عشرہ ذی الحجہ*
۔۔۔ اللہ رب العلمین نے "والفجر ولیال عشر" میں اس راتوں کی قسم کھا کر ان کی عظمت کو بڑھادیا ہے۔وہ ایام کہ جن میں اللہ رب العزت نے ذکر کی کثرت کی ترغیب دی یے (واذکرواللہ فی ایام معدودات ۔۔۔ )
الحمد للہ ہم نیکیوں کی کمائی کے سیزن میں داخل ہو ہیں ۔۔۔ یہ دن مٹی کو سونا بنانے والے دن ہیں ۔۔۔اسلام کے اہم اور عظیم ارکان (حج،قربانی) اس مبارک ماہ میں ادا کیے جاتے ہیں
ایک نیکی کئی گنا بڑھ کر اجر و ثواب کا باعث ہے ۔۔۔ہر رات لیلۃ القدر کے برابر ہے ۔۔۔ بعض حضرات نے ان دس راتوں کو رمضان المبارک سے افضل اور قیمتی قرار دیا ہے۔ اسلاف نے ان راتوں اور دنوں کا ایسے اہتمام کیا ہے جیسے اعتکاف میں عبادات کا اہتمام ہوتا ہے۔۔۔
احادیث نبویہ کے مطابق ہر دن کا روزہ سال بھر کے روزوں کے برابر ہے ۔۔۔ اور عرفہ کا روزہ ایک سال اگلے ایک سال پچھلے گناہوں کا کفارہ ہے۔۔۔ اور اس روز کثرت سے جہنم سے خلاصی دی جاتی ہے ۔۔۔نبی مکرم ﷺ نے ان ایام میں تسبیح (سبحان اللہ) ، تحمید (الحمد للہ) ،تکبیر (اللہ اکبر) ،تھلیل (لا الہ الا اللہ) کی کثرت کی تلقین فرمائی ہے۔
انہیں دنوں میں مناسک حج بھی ہے، احرام ،طواف کعبہ ،صفاء ومروہ کی سعی ، رمی جمرات ،وقوف عرفہ ،وقوف مزدلفہ ، منی میں قیام اور قربانی بھی، عرفہ کا روزہ بھی ، تکبیرات تشریق بھی عید کی رات بھی جس کی عبادت دلوں کی حیات ہے اس دن جس دن دل مردہ ہوں گے۔۔۔۔

ان قیمتی اور مبارک ایام و لیالی کی قدر کرنی چاہیے قیمتی بنانا چاہیے لغویات سے بچنا چاہیے معاصی سے بالکلیہ احتیاط کرنی چاہیے۔۔۔

25/05/2026

*امام خطابی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:*
ان دنوں (عید الاضحی اور ایامِ تشریق) میں تکبیریں کہنے کی حکمت یہ ہے کہ زمانہ جاہلیت میں لوگ ان دنوں میں اپنے بتوں اور جھوٹے خداؤں کے نام پر قربانی کیا کرتے تھے۔ چنانچہ ان دنوں میں تکبیر پڑھنے کو مشروع (لاگو) کیا گیا تاکہ اس بات کا اشارہ ہو کہ قربانی صرف اور صرف اللہ عزوجل کے لیے خاص ہے اور اسی کے نام پر ہے۔

فَتْحُ الْبَارِي (جلد: 2، صفحہ: 535)

25/05/2026

منیٰ کے خیمے

یہ خیمے بظاہر سادہ، مگر دعاؤں سے بھرے ہوئے
یہ صرف قیام گاہیں نہیں
یہ ارادوں کے گھر ہیں جہاں ہر حاجی اپنے نفس سے معرکہ کرتا ہے
منیٰ جہاں دن دھوپ میں گزرے اور راتیں استغفار کی چادر میں لپٹ جائیں
جہاں ہر خیمہ ایک روحانی خلوت گاہ ہے اور ہر سجدہ توبہ کی شروعات
یہاں نہ رتبوں کا فرق ہے نہ زبانوں کا، نہ قوموں کا
سب برابر
سب ایک صف میں
سب اللہ کے مہمان
میں نے دیکھا ایک ضعیف شخص
خیمے کے سائے میں اپنی آنکھوں میں توبہ کی نمی لیے آسمان کی طرف دیکھتا ہے
شاید وہ اپنے گناہوں کی فہرست پھاڑ کر رب کے حضور پیش کر چکا ہے
اور ایک نوجوان جو کل دنیا کی دوڑ میں مگن تھا
آج اس خیمے میں ساکت بیٹھا ہے
جیسے اپنے اندر کسی نئی دنیا کا نقشہ کھینچ رہا ہو
منیٰ کے خیمے یہ خاکی گنبد نہیں
یہ نیتوں کے ستون ہیں
یہاں ہر شخص اپنے گزرے ہوئے کل کو دفن کر کے ایک پاکیزہ کل کی تعمیر کرتا ہے
یہ خیمے یاد دلاتے ہیں کہ بندگی بس سنگِ سیاہ چومنے سے نہیں بلکہ نفس کو قابو میں رکھنے کا نام ہے
جب لبیک کی صدا ان خیموں میں گونجتی ہے تو لگتا ہے عرش سے رحمت اترتی ہے اور فرشتے ہر چادر کو دعاؤں سے بھر دیتے ہیں۔

24/05/2026

تکبیرات کے یہ دن عجیب دن ہیں...

ایسے دن جن میں زمین سے زیادہ آسمان بولتا ہے۔
ایسے دن جن میں انسان کو اپنی چھوٹی حیثیت اور رب کی بے پایاں بڑائی کا احساس ہوتا ہے۔

اللَّهُ أَكْبَرُ، اللَّهُ أَكْبَرُ، اللَّهُ أَكْبَرُ
لَا إِلٰهَ إِلَّا اللَّهُ
وَاللَّهُ أَكْبَرُ، اللَّهُ أَكْبَرُ
وَلِلَّهِ الْحَمْدُ

جب انسان دل کی گہرائی سے "اللّٰہ اکبر" کہتا ہے تو صرف زبان نہیں ہلتی... دل کے اندر ایک تخت الٹتا ہے۔

انسان کو محسوس ہوتا ہے کہ اس کائنات میں اگر کوئی واقعی بڑا ہے تو صرف وہ ایک ہے۔

وہ جب رحمت کی چادر اوڑھتا ہے تو "رحمان" بن جاتا ہے۔
جب خطاؤں کو ڈھانپتا ہے تو "رحیم" بن جاتا ہے۔
مگر جب اپنی شان دکھاتا ہے تو پھر "اکبر" بن جاتا ہے۔

اللّٰہ اکبر...

وہ اتنا بڑا ہے کہ بڑے سے بڑے غرور کو چھوٹی سی چیز سے توڑ دیتا ہے۔

جس قوم کو اپنے ہاتھیوں پر ناز تھا، اُنہیں ابابیلوں کے ننھے پرندوں سے مروایا گیا.... کیونکہ اُس کی شان یہ نہیں کہ طاقت کو طاقت سے توڑے...
وہ غرور کو کمزوری سے توڑتا ہے۔

فرعون دریا میں ڈوبا۔
نمرود ایک مچھر سے ہارا۔
اور ابو جہل... وہ بدر کے میدان میں ایک کسان خاندان کے کم عمر لڑکوں کے ہاتھوں گرا۔

اُسے موت کا اتنا دکھ نہیں تھا جتنا اس بات کا تھا کہ وہ کسی سردار کے ہاتھوں نہ مرا۔

یہی تو "اللّٰہ اکبر" ہے...

وہ جب پکڑتا ہے تو انسان کی انا کو وہاں توڑتا ہے جہاں اُسے سب سے زیادہ تکلیف ہوتی ہے۔

کتنا سکون ہے اس بات میں کہ اس زمین پر انصاف ابھی زندہ ہے۔
کہ کوئی ہے جو تکبر کرنے والوں کو دیکھ رہا ہے۔
کوئی ہے جو خاموش رہ کر بھی فیصلہ لکھ رہا ہے۔

قرآن کھول کر دیکھیں...

جہاں سورۂ انفال ختم ہوتی ہے اور سورۂ توبہ شروع ہوتی ہے، وہاں "بسم اللہ الرحمٰن الرحیم" نہیں لکھی گئی۔

کیونکہ ہر مقام رحمت کا نہیں ہوتا۔
کچھ مقامات اعلانِ کبریائی کے بھی ہوتے ہیں۔

وہ صرف رحمان نہیں...
وہ اکبر بھی ہے۔

اور عجیب بات یہ ہے کہ اُس کے ننانوے ناموں میں "اکبر" بطور نام موجود نہیں۔ جیسے وہ اپنی بڑائی کو خود بھی چھپائے رکھتا ہو۔

مگر تین مقامات ایسے ہیں جہاں اُس کی کبریائی پوری شان سے ظاہر ہوتی ہے۔

ایک اذان میں...
جہاں دنیا کی ہر آواز کو خاموش کرکے کہا جاتا ہے:
اللّٰہ اکبر۔

ایک قربانی میں...
جہاں زندگی لیتے وقت انسان کو یاد دلایا جاتا ہے کہ جان دینے والا بھی وہی ہے۔

اور ایک میدانِ جنگ میں...
جہاں خوف کے مقابل صرف تکبیر کھڑی رہتی ہے۔

اللّٰہ اکبر...

یہ صرف ایک جملہ نہیں۔
یہ انسان کی انا توڑنے والا اعلان ہے۔
یہ دل کو سجدے میں گرانے والی صدا ہے۔
یہ وہ کلمہ ہے جس کے سامنے فرعون بھی چھوٹا ہے اور انسان کا غرور بھی۔

تکبر کسی کو زیب نہیں دیتا...
سوائے اُس ذات کے۔

اسی کو کبریائی سجتی ہے۔
اسی کو سجدہ سجتا ہے۔

23/05/2026

تکبیرات کی کثرت کریں ،کوئی لمحہ ضائع نہ کرے ، ہم سال کے سب سے بہترین ،محبوب اور عظیم دنوں میں ہیں ۔۔۔
اللہ اکبر ، اللہ اکبر اللہ اکبر
لاالہ الااللہ
اللہ اکبر اللہ اکبر وللہ الحمد 🕋

23/05/2026

یوم عرفہ قبولیتِ دعا کا دن ہے
اس دن کوئی اسی دعا کیجئے جو آپکی زندگی ،
آپکی آخرت کے لئے بہترین ہو
دعا ہر ایک قبول کی جاتی ہے چاہئےپھر وہ پوری کی جائے یا پھر آدھی ، ہمشہ وہ دعا کرنی چاہئے جس میں رب العالمین کی رضا شامل حال ہو ، جبکہ ہم ہمشہ اپنی خواہشات کے تابع مانگنے لگتے ہیں حالانکہ کچھ چیزیں، کچھ مقام ،کچھ لوگ ہمارے
لئے بہتر نہیں ہوتے جو بظاہر قیمتی دیکھنے والی چیز قیمتی نہیں ہوا کرتی ،
اس لئے ظاہر کے مکلف بن کر نا مانگیں بلکہ اللہ سے اس کی حکمت ومعرفت کے مطابق کامل و مکمل دعا مانگیں تا کہ
بہتر وقت میں بہترین عطا کیا جائے ۔۔۔۔

13/05/2026

✍️بیت الرداء اون لائن قرآن اکیڈمی 🤍

ہم صرف معلمات نہیں ہیں…
ہم دلوں کی تعمیر کرتی ہیں، جو دنیا سے پہلے اللہ کو پہچانتے ہیں 🤍

ہم بچے کو یہ سکھاتے ہیں کہ قرآن ایک سکون ہے،
اور محبت ایک عبادت ہے،
اور اللہ تک پہنچنے کا راستہ ایک نرم لفظ اور ایک محبت بھرا گلے لگانا ہے 🌸

بچہ شاید کوئی سبق بھول جائے…
لیکن وہ اس دل کو کبھی نہیں بھولے گا جس نے اسے اپنے اندر جگہ دی،
اور اس ہاتھ کو بھی نہیں جو اسے جنت کی طرف لے گیا ✨

اے اللہ! ہمیں ایسا اثر بنا دے جو کبھی مٹ نہ سکے،
اور ہمارے بچوں کو ایسے دل عطا فرما جو تیرے ساتھ اور تیرے کلام کے ساتھ جڑے رہیں 🤍📖

12/05/2026

Celebrating my 2nd year on Facebook. Thank you for your continuing support. I could never have made it without you. 🙏🤗🎉

12/05/2026

یہ وہ مبارک دن ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کے لیے خاص رحمت اور قبولیت کا ذریعہ بنایا۔
ذی الحج کے یہ دس دن ہمیں عبادت، توبہ، ذکرِ الٰہی اور قربانی کے ذریعے اپنے رب کے قریب ہونے کا موقع دیتے ہیں۔ 🌙🤍

اپنے دلوں کو نفرت سے پاک کریں، رشتوں کو محبت سے جوڑیں، اور ہر لمحہ اللہ کی رضا حاصل کرنے کی کوشش کریں۔
شاید یہی دن ہماری بخشش، دعاوں کی قبولیت اور زندگی کی نئی شروعات کا سبب بن جائیں۔ ✨

🤲 اللہ تعالیٰ ہم سب کو ان بابرکت دنوں کی قدر کرنے، اخلاص کے ساتھ عبادت کرنے اور اپنی رحمتوں میں شامل فرمانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

19/04/2026

معرفت الٰہی کی راہ میں سب سے بڑا حجاب انسان کا اپنا نفس ہے جو انسان کو تمناﺅں میں الجھا کر اور خواہشات کے اتھاہ سمندر میں ڈبو کر اللہ تعالیٰ سے دور کر رہا ہے

حضرت داتا علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ۔۔
____________

Want your school to be the top-listed School/college in Swabi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address


Swabi