Muslim Education School Gulo Dheri - Swabi

Muslim Education School Gulo Dheri - Swabi

Share

We provide your children with quality education. We prioritize quality over quantity. Our aim is to educate the students both academically and morally.

Building moral character among the students is our foremost concern.

16/06/2026

نوٹس برائے تعطیل

تمام طلباء، والدین اور اساتذہ کرام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ مسلم ایجوکیشن سکول گلوڈھیری صوابی کل بروز بدھ، 1 محرم الحرام کے موقع پر بند رہے گا۔

سکول ھذابروز جمعرات معمول کے مطابق کھلا رہیگا ۔

منجانب:
انتظامیہ
مسلم ایجوکیشن سکول گلوڈھیری صوابی

10/06/2026

آج پرنسپل رفیق اللہ صاحب نے اپنے دفتر میں مختلف کلاسوں کے طلباء کو طلب کرکے ان کی حاضری، صفائی، نظم و ضبط، تعلیمی سرگرمیوں اور مجموعی تعلیمی معیار کا تفصیلی جائزہ (Inspection) لیا۔

دورانِ انسپکشن طلباء کی کاپیاں اور درسی کتب چیک کی گئیں، جبکہ طلباء کی Reading اور Writing کی صلاحیتوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ پرنسپل صاحب نے طلباء سے مختلف تعلیمی سوالات پوچھے اور ان کی کارکردگی کا بغور مشاہدہ کیا۔

پرنسپل رفیق اللہ صاحب ایک نہایت محنتی، ذمہ دار اور فرض شناس تعلیمی رہنما ہیں جو اپنے فرائض کو احسن انداز میں انجام دیتے ہیں۔ وہ سکول کے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے اور طلباء کی علمی و اخلاقی تربیت کے لیے مسلسل کوشاں رہتے ہیں۔

دورانِ جائزہ پرنسپل صاحب نے طلباء کی کاوشوں کو سراہا اور مزید بہتری کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔ تمام طلباء کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ نظم و ضبط، صفائی، وقت کی پابندی اور تعلیمی سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دیں تاکہ سکول کا تعلیمی معیار مزید بلند ہو اور ایک مثالی تعلیمی ماحول قائم رہے۔

07/06/2026
Photos from Muslim Education School Gulo Dheri - Swabi's post 07/06/2026

Eid milan party

01/06/2026

مسلم ایجوکیشن سکول گلوڈھیری، صوابی

نوٹس برائے سکول کھلنے کا اعلان

تمام طلبہ، والدین اور سرپرست حضرات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ مسلم ایجوکیشن سکول گلوڈھیری، صوابی آج مورخہ2026 /01/06 سے باقاعدہ طور پر کھول دیا گیا ہے۔

تمام طلبہ اپنے مقررہ وقت پر مکمل یونیفارم، کتابوں اور ضروری سامان کے ساتھ سکول حاضر ہوں۔ والدین سے گزارش ہے کہ بچوں کی بروقت حاضری کو یقینی بنائیں تاکہ تعلیمی سرگرمیاں باقاعدگی سے جاری رہ سکیں۔

مزید معلومات کے لیے سکول انتظامیہ سے رابطہ کریں۔

بشکریہ:
انتظامیہ
مسلم ایجوکیشن سکول گلوڈھیری، صوابی

25/05/2026

🎉 I earned the emerging talent badge this week, recognizing me for creating engaging content that sparks an interest among my fans!

Want your school to be the top-listed School/college in Swabi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Swabi