گورنمنٹ پرائمری سکول مزدور آباد، سرکل تخت بھائی میں بزمِ ادب کے سلسلے میں بچوں کے لیے ایک خوبصورت پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں طلبہ نے تلاوتِ قرآنِ پاک، نعتِ شریف، تقاریر، ملی نغمے اور مختلف مقابلوں میں حصہ لیا۔ یہ سرگرمی گورنمنٹ پرائمری اسکول مزدور آباد کے ویژن — تعلیم، تربیت اور اعتماد — کے مطابق طلبہ میں علمی، اخلاقی اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے منعقد کی گئی۔
گورنمنٹ پرائمری سکول مزدورآباد تخت بھائی
School Social Media Page
آج گورنمنٹ پرائمری سکول مزدور آباد، سرکل تخت بھائی میں جشنِ آزادی اور معرکۂ حق کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں سرکل تخت بھائی کے مختلف سکولوں کے بچوں نے ملی نغمے، اردو و انگلش تقاریر، قومی ترانے پر پرفامنس اور پیش کیے۔
تقریب سے سب ڈویژن تخت بھائی کے ایس۔ڈی۔ای۔او افتخار علی خان ٹکر صاحب ، سرکل لونڈ خور کے اے۔ایس۔ڈی۔ای۔او نوشاد علی صاحب ، سرکل شیرگڑھ کے اے۔ایس۔ڈی۔ای۔او عبدالخالق صاحب اور سرکل تخت بھائی کے اے۔ایس۔ڈی۔ای۔او محمد اسلام صاحب نے خطاب کیا۔ مقررین نے بچوں کی محنت، جوش و جذبے اور خوبصورت پرفارمنس کو سراہا۔
تمام معزز آفیسران نے گورنمنٹ پرائمری سکول مزدور آباد کے انچارج ساجد احمد اور پوری ٹیم کو کم وقت میں شاندار پروگرام ترتیب دینے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔
تقریب کے اختتام پر بچوں، آفیسرز اور سکول کے سٹاف نے شجرکاری مہم کے تحت پھل دار پودے بھی لگائے۔
05/04/2025
ماشاءاللہ گورنمنٹ پرائمری سکول مزدورآباد میں پہلا داخلہ۔۔۔
مولانا ساجد علی نے اپنے بیٹے محمد حمدان کو اول ادنی میں داخل کرایا۔۔۔
#داخلےجاری۔۔۔
03/04/2025
گورنمنٹ پرائمری سکول مزدور آباد (سرکل تخت بھائی) میں داخلے جاری ہیں۔ والدین اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے جلد از جلد داخلہ کروائیں۔
خصوصیات:
✅ معیاری تعلیم
✅ تجربہ کار اساتذہ
✅ مفت کتابیں
✅ بہترین تعلیمی ماحول
مزید معلومات کے لیے اسکول سے رابطہ کریں۔
" مختصر مگر پروقار تقریب "
گورنمنٹ پرائمری سکول مزدور آباد میں مختصر مگر پروقار سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقد کروائی گئ۔
اسسٹنٹ سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر سرکل تخت بھائی نوشاد علی صاحب، چیئرمین پی ٹی سی، علاقہ عمائدین اور والدین شریک ہوئے۔
پوزیشن ہولڈرز طلباء میں انعامات تقسیم کئے گئے۔
سکول کے انچارج ساجد احمد نے تمام معزز مہمانوں اور نوشاد علی صاحب کی شرکت اور بچوں کی حوصلہ افزائی پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
29/03/2025
گورنمنٹ پرائمری سکول مزدور آباد، سرکل تخت بھائی میں سرکل اے ایس ڈی ای او، نوشاد علی صاحب اور سکول انچارج ساجد احمد بچوں میں مفت کتب تقسیم کر رہے ہیں۔
29/03/2025
" مختصر مگر پروقار تقریب "
گورنمنٹ پرائمری سکول مزدور آباد میں مختصر مگر پروقار سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقد کروائی گئ۔
اسسٹنٹ سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر سرکل تخت بھائی نوشاد علی صاحب، چیئرمین پی ٹی سی، علاقہ عمائدین اور والدین شریک ہوئے۔
پوزیشن ہولڈرز طلباء میں انعامات تقسیم کئے گئے۔
سکول کے انچارج ساجد احمد نے تمام معزز مہمانوں اور نوشاد علی صاحب کی شرکت اور بچوں کی حوصلہ افزائی پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Takht-I-Bhai
23160
Opening Hours
| Monday | 07:30 - 12:30 |
| Tuesday | 07:30 - 12:30 |
| Wednesday | 07:30 - 12:30 |
| Thursday | 07:30 - 12:30 |
| Friday | 07:30 - 12:30 |
| Saturday | 07:30 - 12:30 |