Aziz Ur Rahman Takht Bhai

Aziz Ur Rahman Takht Bhai

Share

Motivational Speaker
Educationist
Cadet preparator
Tuition expert
#Zoologist

10/07/2024

میٹرک 2024 کے سالانہ نتاٸج کے حوالہ سے والدین کی خدمت میں دو اہم گزارشات :
1⃣ پہلی گزارش :
آپ کے بچوں کے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتاٸج آچکے ہیں کچھ والدین کے بچوں نےان کی توقعات سے زیادہ جبکہ کچھ نے کم نمبر حاصل کیے ہوں گے ۔

🔵 پہلے مرحلہ میں ٹھنڈے دماغ سے رزلٹ کارڈ اور بچے کی سارا سال محنت کا موازنہ کیجیے ۔
اس موازنہ کے دوران امتحانات کے دنوں میں بچے کی جسمانی صحت کے علاوہ گھر کے اندر اور امتحانی سنٹر میں گزرے اوقات کا بھی گہراٸی سے جاٸزہ لیں۔

ان ساری باتوں کو مدنظر رکھتے ہوٸے بچے کو حکمت کے ساتھ تنبیہ ضرور کریں کیونکہ امتحانات کے نتاٸج کے بعد بچے جس طرح والدین کی طرف سے انعامات کے منتظر ہوتے ہیں
اسی طرح انہیں اس بات کا بھی یقین ہوتا ہے کہ اچھی کارکردگی نہ دکھانے پر ہمیں سرزنش کا سامنا بھی کرنا پڑے گا ۔

🔵 دوسرے مرحلہ میں کم نمبرز والے پرچہ جات کی ری چیکنگ یا دوبارہ امتحان سے بچے کے نمبرز کو بہتر بنانے کا اسے حق ضرور دیں ۔

2⃣ دوسری گزارش :
یہ بات تو درست ہے کہ پاکستان کے نظام تعلیم میں میٹرک کی سند کسی بھی بچے کی اکیڈمک تعلیم میں سب سے پہلی ڈگری کا درجہ رکھتی ہے۔ اور FSC اور دیگر مقابلہ کے امتحانات میں میٹرک کے نمبر بہرحال اہمیت رکھتے ہیں لیکن ان کا قطعی طور پر یہ مطلب نہیں کہ میٹرک میں 1000 سے کم یا سیکنڈ ڈویژن لینے والے بچے عملی زندگی میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے لہذا
اپنے کسی عمل یا بات کی وجہ سے بچے کی حوصلہ شکنی مت کریں ۔
🔵 بچوں کو بتلاٸیں بیٹا : ہر ناکامی ایک بہت بڑی کامیابی کا زینہ ہوا کرتی ہے ۔ میٹرک پہلی اور آخری سیڑھی نہیں،
دنیا کی تاریخ میں آج تک کبھی ایسا نہیں ہوا کہ میٹرک میں کم نمبر لینے والوں کا مستقبل تباہ ہو گیا ہو ۔

ابھی آپ کے لیے آگے بڑھنے اور خود کو منوانے کے بے شمار مواقع ہیں۔ ہمیشہ وہی لوگ کامیاب ہوتے ہیں جو اپنی غلطیوں سے عبرت پکڑتے ہیں ۔ اور آٸندہ انہیں نا دہرانے کا عزم کرتے ہیں ۔
نشرمکرر


عزیز الرحمن تخت بھائی

19/06/2024

اور اسی کے ساتھ ساتھ فرنٹیئر شوگر ملز تخت بھائی بھی دوبارہ کھولا جائے
عزیز الرحمن تخت بھائی

16/06/2024

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

14/06/2024

اپنے بچوں کو قربانی کے جانوروں سے دور رکھیں ایسا نہ ہو کہ عید کی خوشیاں غم میں بدل جائیں ۔

07/06/2024

کس قدر احمقانہ بات کتنے دنوں سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔ کوئی نہیں پوچھ رہا کہ بھئی جن ماں باپ سے ماں کے پیٹ سے لے کر تمہیں جوان ہونے تک پالا ہے۔ اپنا خون پسینہ ایک کر کے تمہیں دن کا آرام اور رات کی نیند مہیا کی ہے۔ اور وہ بھی اپنے خوابوں، خواہشوں اور جوانی کو آگ لگا کر ۔ ۔ ۔ ایسے ماں باپ پر تمہارے لیے بجلی کا بل مہنگا ہوگا❓ ۔ ۔ ۔ یہ بات کرتے تمہیں حیاء تک نہیں آتی ۔ ۔

بات دراصل یہ ہے کہ تم ہو ہی بے،غیرت۔ ۔ اور بےحیاء ۔ ۔ دوسرے ممالک میں جس عمر میں لڑکے اور لڑکیاں بےبی سٹنگ کر، ریستورانوں میں ویٹر بن کے اور ٹرینوں میں اخبار بیچ کر اپنا جیب خرچ نکال رہے ہوتے ہیں، تم اس عمر میں بوڑھے ہوتے ماں باپ کے پیسوں پر عیاشی کرتے ہو۔

غریب خاندان میں پیدا ہونے کے باوجود تمہارے نخرے امیروں سے کہیں زیادہ ہوتے ہیں، اس لیے کہ تمہارے انپڑھ ماں باپ کو یہ امید ہوتی ہے کہ یونیورسٹی پڑھ کر تم ان کی زندگیوں میں بھی کچھ سکون لاؤ گے۔ ۔ چلو انکے لیے نہ سہی اپنے لیے ہی اپنی زندگی اتنی تو بہتر کر لو گے کہ تمہیں انکی طرح بارہ گھنٹے کی شفٹ پر کم سے کم تنخواہ کے ساتھ بچے نہ پالنے پڑیں۔ ۔ ۔

تمہارا باپ ایک جوتے کے ساتھ تین سال نکالتا ہے، اور تمہاری ماں، گردے درد کی دوائی میں ناغہ کرتی رہتی ہے تاکہ اس کی دوائی کی ڈبیا ایک ہفتے کی بجائے دو ہفتے چل سکے۔ ۔ ۔ لیکن دونوں مل کر تمہارے کالج میں دوستوں کے ساتھ فنکشن کے لیے پیسے مہیا کرتے ہیں۔ تمہارے مری اور ناران جانے کے ٹرپ کے پیسے ہنسی خوشی دے دیتے ہیں۔

اس کے بدلے اٹھارہ سال تک یونیورسٹی پڑھنے کے دوران اور اگلے چار سال "اچھی جاب" ڈھونڈنے کے دوران تم انکو کیا دیتے ہو❓ صرف ایٹی ٹیوڈ❓ ۔ ۔ ۔ باپ کچھ کہہ بھی دے تو ماں تمہاری منتیں کرتی رہتی ہے کہ جوان بیٹا ہے غصے سے کہیں چلا نہ جائے۔ ۔ ۔ روٹی ناشتہ لے کر تمہارے آگے پیچھے پھرتی ہے۔

اور تم کوئی چھوٹی موٹی نوکری نہیں کرنا چاہتے۔ کیونکہ تم نے یونیورسٹی میں چند سال پڑھ لیا ہے۔ اس لیے اب کوئی معمولی جاب تمہاری عزت کو بٹہ لگاتی ہے۔ جبکہ تمہارا باپ روزانہ اپنے افسروں سے جھڑکیاں کھاتا ہے، کیونکہ بوڑھا ہونے کے ساتھ اب اس سے پہلے جیسی مشقت نہیں ہوتی ۔ ۔ اسکی جاب اس کے لیے روز بروز مزید اذیت ناک ہوتی چلی جاتی ہے۔ ۔ ۔ لیکن پھر بھی وہ خوشی خوشی جاتا ہے کہ مہینے کے آخر پر وہ تمہارے لیے نئے جوگرز خرید سکے ۔ ۔

05/06/2024

اگر آپکا بچہ پڑھائی میں کمزور ہے، اسے میتھس ، فزکس سائنس،ہسٹری ،انگکش بورنگ سبجیکٹس لگتے ہیں، اردو رہڈنگ اور رائیٹنگ سمارٹ سکولوں میں تباہ ہوچکی ہے، اور آپ اسکے بورڈ ایگزیم کیلئے ابھی سے پریشان ہیں، تو آپکی پریشانی بجا ہے، کیونکہ ایسے بچے آنے والے بورڈ ایگزیم میں ٹھیک مار کھاتے ہیں،،، مگر ہر مسلے کا حل کہیں نہ کہیں موجود ہوتا ہے،
ہمارے ماہر ہوم ٹیوٹرز نے ہوم ٹیوشنز سروسز کے ذریعے اب تک درجنوں ایسے کیسز حل ہوچکے ہیں، سکول ایگزیم میں 5،5 پیپرز فیل کرنے والے بچے، یہاں سے 80 ،90 فیصد مارکس لیکر میٹرک پاس کرچکے ہیں، مگر تسلسل ضروری ہے،
آپکے بچے کیلئے ہم ایک بہترین ہوم ٹیوٹر دے سکتے ہیں، جو اسکو نہ صرف پرھائیگا، بلکہ راہنمائی بھی کریگا، اسکو ٹپس بھی دیگا، ہم پہلی فرصت میں اسے پیپرز پاس کرنے کے گر سکھائینگے، پھر آہستہ آہستہ ایمپرومینٹ کروائینگے۔۔۔یہ سارا کام ایک مسلسل محنت مانگتی ہے، آپکا تعاون مانگتی ہے، نہیں تو آج کل کے مصروف والدین ایسے بچے کیلئے صرف دل ہی کھا سکتے ہیں، پریشان ہی رہ سکتے ہیں، اور یہ پریشانی آپکی زندگی کے باقی معاملات میں بھی رکاوٹ رہیگی۔۔۔
ایسے بچوں کیلئے اچھا موقع ہے، گرمیوں کی چھٹیاں یکم جون سے شروع ہورہی ہیں، آج ہی ہم سے بہترین ہوم ٹیوٹر کیلئے رابطہ کریں، اور اپنے بچے کے یہ ڈھائی، تین مہینے قیمتی بنائیں،
ٹرینر
عزیز الرحمن تخت بھائی
03471007017

28/05/2024

Are you looking for a good teacher for your children that we have available right now. Contact now on Whatsapp
کیا آپ اپنے بچوں کے لیے اچھے ٹیچر کی تلاش میں ہیں جو ابھی ہمارے پاس دستیاب ہیں۔ ابھی واٹساپ پر رابطہ کریں
Contact Us Whatsapp 03471007017

Photos from Aziz Ur Rahman Takht Bhai's post 02/05/2024

*ہمارا ایجوکیشن سسٹم گدھے پیدا کر رہے ہیں*
*سکول/کالج میں آخری دن شرٹس اور کپڑوں پر بکواسات لکھنے ، دستخط کرنے اور بہترین ڈریس کو تباہ کرکے واپسی پر اپنی کاپیاں پھاڑ کر سڑکوں کو سفید کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ*
*ان کے والدین نے ان کی پیدائش کے علاوہ کسی قسم کی ذمہ داری قبول کرنے کی کوشش نہیں کی ہے*
*بچے پیدا کرنا کمال ہوتا تو کتے کے سال میں 6 سے 10 بچے پیدا ہوتے ہیں لیکن*
*احساس ذمہ داری نہ ہونے اور تربیت کے فقدان کی وجہ سے کوئی ٹرک کے نیچے آ کر مر جاتا ہے ، کوئی نالی میں ڈوب کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے کسی کو اکیلا پا کر کوئی بچہ پتھر مار کر عمر بھر کیلئے معذور کر دیتا ہے*
*ہم اشرف المخلوقات ہیں یہ شرف ہمیں تربیت دینے ، تہذیب یافتہ ہونے اور تہذیب کو اپنی نسل میں منتقل کرنے کی وجہ سے ملا ہے*
*یہ بچے ہم میں سے ہی کسی کی اولاد ہیں لیکن افسوس کہ ان کے والدین نے اشرف المخلوقات سمجھنے کی بجائے کتا بن کر احساس ذمہ داری اور تربیت دینے سے خود کو مبرا سمجھا*
*یہ کپڑے کسی غریب یتیم ، مفلس اور لاچار کو دے کر اسکی پریشانی میں کمی اور خود کیلئے ثواب کمانے کا ذریعہ بھی بنایا جا سکتا تھا*
*نہایت افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ ہمارے شہر میں یہ فعل بد شروع ہو چکا ہے*
*والدین یاد رکھیں کہ سڑک پر یونیفارم پر گند بنے ہونے کی اس حالت میں چلتے ہوئے بچے کو دیکھ کر معاشرہ*
*پہلی گالی ماں کو اور دوسری باپ کو دیتا ہے*
*فیصلہ ہم نے کرنا ہے کہ اپنی اولاد کی تربیت کرنی ہے یا سڑک پر خود کیلئے گالیوں کے گلدستے وصول کرنے ہیں*
عزیز الرحمن تخت بھائی

22/04/2024

اگر آپ کے بڑوں نے آپ کو وراثت میں دشمنی نہیں دی تو اپنے بڑوں کا شکریہ ادا کریں!!!
یہ بھی ایک تعلیم ھے۔

10/04/2024

تمام عالم اسلام کو عید الفطر مبارک ہو
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس عید کو ہم سب کے لئے باعث رحمت و مغفرت بنائیں اور رمضان المبارک کے تمام روزے اور عبادات قبول فرمائیں
یا اللہ مسجد اقصٰی اور فلسطین کے مسلمانوں کی غیبی مدد فرما۔ آمین یا رب العالمین

06/04/2024

‏چوڑیاں خریدتے وقت چڑھانے کے لیے اپنے ہاتھ مردوں(دکان والے) کے ہاتھ میں نہ دیا کریں آپ کا ہاتھ پکڑنے کا حق ہر کسی کو نہیں ہونا چاہیے چوڑیاں پسند کرو اور بولیں کہ پیک کر دیں ....
گھر آ کے ماما سے پہنا لو یا کوئی حل نہیں تو شیمپو لگا کے صابن لگا کے پہن لیں سمپل حل لیکن اتنی پڑھی لکھی ہو کے یہ عجیب حرکت نہ کریں
اگر برا لگے تو معذرت🙏🙏🙏🙏
عزیز الرحمن تخت بھائی
Aziz Ur Rahman Takht Bhai
Biology with Aziz Ur Rahman
Aziz Ur Rahman

30/03/2024

میں دن بدن مارکیٹس میں شاپنگ کےلئے خواتین کی تعداد بہت زیادہ ہو رہی ہیں ۔

معذرت کے ساتھ لیکن سفید باعزت برکوں میں شاپنگ کیلئے مارکیٹوں میں ائی ہوئی زیادہ تر عورتیں دکاندار کے سامنے چہرہ سے برکا ہٹا کر شاپنگ شروع کر لیتی ہے ...!!!

اس لئے چھوٹی سی گزارش ہے کہ جب بھی اپنے گھر کی خواتین کا شاپنگ کرانا ہو تو کوئی بہن ، بیٹی اکیلی گھر سے نہ نکلے ، گھر کا کوئی مرد شاپنگ کیلئے انکے ساتھ ضرور جایا کریں ، تاکہ ہماری بہنوں اور ماؤں کی عزت محفوظ رہے👈 عزیز الرحمن تخت بھائی
Aziz Ur Rahman Takht Bhai
Biology with Aziz Ur Rahman
English with Aziz Ur Rahman

Want your school to be the top-listed School/college in Takht-i-Bhai?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Takht-i-Bhai