*🌴درسِ حدیث🌴*
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا
قَالَ:قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:
إِنَّ مِنْ أَكْبَرِ الْكَبَائِرِ أَنْ يَلْعَنَ الرَّجُلُ
وَالِدَيْهِ قِيلَ، يَا رَسُولَ اللَّهِ ، وَكَيْفَ
يَلْعَنُ الرَّجُلُ وَالِدَيْهِ؟قَالَ:يَسُبُّ الرَّجُلُ
أَبَا الرَّجُلِ فَيَسُبُّ أَبَاهُ وَيَسُبُّ أُمَّهُ .
*نبی کریمﷺ کا فرمان*
یقیناً سب سے بڑے گناہوں میں سے
یہ ہے کہ کوئی شخص اپنے والدین
پر لعنت بھیجے۔پوچھا گیا:یا رسول
اللہﷺ!کوئی شخص اپنے ہی
والدین پر کیسے لعنت بھیجے گا ؟
آنحضرتﷺنے فرمایا کہ وہ شخص
دوسرے کے باپ کو برا بھلا کہے گا
تو دوسرا بھی اس کے باپ کو اور
اس کی ماں کو برا بھلا کہے گا ۔
*عنوان*
بے تکلفی کے نام اپنے دوستوں کے
والدین کو گالی دینا یہ اپنے ہی والدین
کو گالی دینا ہے جو کبیرہ گناہ ہے
*حوالہ*
صحیح بخاری.حدیث نمبر:5973
🌙 23 ذو الحجہ 1447ھجری
مطابق 9 جون 2026 بروز منگل
Love Allah
Do good always do good.
القرآن - سورۃ نمبر 4 النساء
آیت نمبر 102
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَاِذَا كُنۡتَ فِيۡهِمۡ فَاَقَمۡتَ لَهُمُ الصَّلٰوةَ فَلۡتَقُمۡ طَآئِفَةٌ مِّنۡهُمۡ مَّعَكَ وَلۡيَاۡخُذُوۡۤا اَسۡلِحَتَهُمۡ فَاِذَا سَجَدُوۡا فَلۡيَكُوۡنُوۡا مِنۡ وَّرَآئِكُمۡ ۖ وَلۡتَاۡتِ طَآئِفَةٌ اُخۡرٰى لَمۡ يُصَلُّوۡا فَلۡيُصَلُّوۡا مَعَكَ وَلۡيَاۡخُذُوۡا حِذۡرَهُمۡ وَاَسۡلِحَتَهُمۡ ۚ وَدَّ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا لَوۡ تَغۡفُلُوۡنَ عَنۡ اَسۡلِحَتِكُمۡ وَاَمۡتِعَتِكُمۡ فَيَمِيۡلُوۡنَ عَلَيۡكُمۡ مَّيۡلَةً وَّاحِدَةً ؕ وَلَا جُنَاحَ عَلَيۡكُمۡ اِنۡ كَانَ بِكُمۡ اَ ذًى مِّنۡ مَّطَرٍ اَوۡ كُنۡـتُمۡ مَّرۡضٰۤى اَنۡ تَضَعُوۡۤا اَسۡلِحَتَكُمۡ ۚ وَ خُذُوۡا حِذۡرَكُمۡ ؕ اِنَّ اللّٰهَ اَعَدَّ لِلۡكٰفِرِيۡنَ عَذَابًا مُّهِيۡنًا ۞
ترجمہ:
جب آپ ﷺ ان میں ہوں اور (حالت جنگ میں) انہیں نماز پڑھاؤ تو چاہیے کہ ایک جماعت تمہارے ساتھ اپنے ہتھیار لیے کھڑی رہے۔ پھر جب یہ سجدہ کر چکیں تو یہ ہٹ کر تمہارے پیچھے آجائیں اور وہ دوسری جماعت جس نے نماز نہیں پڑھی وہ آجائے اور تمہارے ساتھ نماز ادا کرے اور پھر کنارہ کرے اپنے ہتھیار لیے رہے۔ کافر اس تاک میں ہیں کہ کسی طرح تم اپنے اسلحہ اور اپنے سامان سے بیخبر ہوجاؤ تو وہ تم پر اچانک دھاوا بول دیں۔ ہاں اپنے ہتھیار اتار رکھنے میں اس وقت تم پر کوئی حرج نہیں جب کہ تم بارش کی وجہ سے یا بیمار ہونے کی بنا پر تکلیف میں ہو مگر پھر بھی اپنے بچاؤ کی چیز ساتھ لیے رہو۔ یقیناً اللہ تعالیٰ نے کفار کے لئے ذلت کا عذاب تیار کر رکھا ہے
اس آیت کی تفسیر پچھلی آیت نمبر 101 میں گرز چکی ہے ۔۔۔
۔۔۔ جاری ان شاءاللہ
10/06/2026
❥°•♡
*_حضرت علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ:_*🌸
```تمہارا رب اپنے بندے کی اس بات سے خوش ہوتا ہے جب وہ کہتا ہے کہ اے اللہ میرے گناہ بخش دے کیونکہ تیرے سوا کوئی اور ذات نہیں ہے جو میرے گناہوں کو معاف کر سکے```
*جامع الترمذی 3446*♥️🦋
🍃 *غصے میں زیادتی سے بچاؤ!*
🔹 *رسول ﷺ نے فرمایا:’’(پہلے) انبیاء میں سے ایک نبی کو کسی چیونٹی نے کاٹ لیا، انھوں نے چیونٹیوں کی پوری بستی کے بارے میں حکم دیا تو وہ جلا دی گئی۔ اس پر اللہ تعالیٰ نے ان کی طرف وحی کی کہ ایک چیونٹی کے کاٹنے کی وجہ سے آپ نے امتوں میں سے ایک ایسی امت (بڑی آبادی) کو ہلاک کر دیا جو اللہ کی تسبیح کرتی تھی؟*🔹
📗«صحیح مسلم -5849
حَدَّثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ الْفَضْلِ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ شَابُورَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ قَالَ: مَنْ أَحَبَّ لِلَّهِ وَأَبْغَضَ لِلَّهِ وَأَعْطَى لِلَّهِ وَمَنَعَ لِلَّهِ، فَقَدِ اسْتَكْمَلَ الْإِيمَانَ .
अबू उमामह रज़ि अल्लाह अन्हु से रिवायत है कि रसूलुल्लाह ﷺ ने फ़रमाया: जिसने अल्लाह ही के रज़ा के लिए मुहब्बत की, अल्लाह ही के रज़ा के लिए दुश्मनी की, अल्लाह ही के रज़ा के लिए दिया, अल्लाह ही के रज़ा के लिए मना कर दिया तो उसने अपना ईमान मुकम्मल कर लिया।
Abu Umamah razi Allah anhu se riwayat hai ke Rasoolullah ﷺ ne farmaya: jis ne Allah hi ke raza ke liye mohabbat ki, Allah hi ke raza ke liye dushmani ki, Allah hi ke Raza ke liye diya, Allah hi ke Raza ke liye mana kar diya to us ne apna imaan mukammal kar liya.
ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے اللہ ہی کے رضا کے لیے محبت کی، اللہ ہی کے رضا کے لیے دشمنی کی، اللہ ہی کے رضا کے لیے دیا، اللہ ہی کے رضا کے لیے منع کر دیا تو اس نے اپنا ایمان مکمل کر لیا۔
Abu Umamah, may Allah be pleased with him, reported that Messenger of Allah ﷺ said: "Whoever loves for the sake of Allah, hates for the sake of Allah, gives for the sake of Allah, and withholds for the sake of Allah, has perfected their faith."
*Wazahat:* Is hadees mein aamaal ko imaan ki takmeel ka sabab qarar diya goya un aamaal ki kami imaan ki kami thahri, pata chala imaan ghat-ta badhta hai.
Allah ki khaatir mohabbat woh hai j**s mein koi Mohib kisi ko sirf Allah ki raza ke husool ke liye apna mehboob rakhe aur phir woh Mohib apne mehboob ( deeni bhai/dost/saathi/reshtedar waghera.. ) ko Allah aur us ke rasool ﷺ ki ita'at ki taraf bulata rahe aur is mein us ka madadgaar rahe, aur nafarmani se rokta rahe aur nafarmani se roke rehne mein us ka madadgaar rahe, ussay kuffar wa mushriqeen aur ahle bidat se mehfooz rehne mein us ka madadgaar rahe.
📚Sunan Abi Dawud: jild 4, kitab Al Sunnah 42, hadith no. 4681*Grade Sahih*
✳اَلسَّلَامْ عَلَیکُم وَرَحْمَةُ اللّٰهِ وَبَرَکَاتہ✳
واقعہ کربلا *پارٹ 3*
*محرم الحرام کے حوالے سے جو باتیں بیان کی جاتی ہیں کیا وہ درست ہیں؟ اگر نہیں تو پھر سچ کیا ہے*
*آئیے جانتے ہیں*
👇👇👇👇
✳️ یزید کے بارے بات کرنا اتنا مشکل کیوں ہے؟
✳️ کیا حسین رضی اللہ تعالٰی عنہ کو یزید نے شہید کیا؟ یاں شہید کرنے کا حکم دیا؟
✳️ حسین رضی اللہ عنہ تعالٰی عنہ کو کس نے دھوکا دیا؟
✳️ اس وقت کوفہ کا گورنر کون تھا؟
✳️ حسین رضی اللہ تعالٰی عنہ نے کون سی تین شرائط رکھی؟
✳️ شمر کون تھا؟ اور اس نے کیا غلط رائے دی؟
✳️ حسین رضی اللہ تعالٰی عنہ نے ساتھ کتنے لوگ تھے؟
✳️ شمر کے کتنے لوگ حسین رضی اللہ تعالٰی عنہ کے ساتھ آ ملے؟
✳️ حسین رضی اللہ تعالٰی عنہ کا قاتل کون تھا؟
✳️ بدبخت ابن زیاد نے حسین رضی اللہ تعالٰی عنہ کے سر کے ساتھ کیا سلوک کیا؟
✳️ حسین رضی اللہ تعالٰی عنہ کو کہاں دفن کیا گیا؟
✳️ یزید نے حسین رضی اللہ تعالٰی عنہ کے گھر والوں کے ساتھ کیسا سلوک کیا؟
✳️ نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم اگر مشکل کشا ہوتے تو کیا اپنے نواسے کے ساتھ یہ سلوک ہونے دیتے؟
✳️ غم کے نام پہ نوحے کرنے والے ماتم کرنے والے کپڑے پھاڑنے والوں کا اصل چہرہ کیا ہے؟
*شیخ عبدالباسط فہیم حفظہ اللہ*
درس مسجدِ نبوی ﷺ
👇Sh Dr Abdul Basit Faheem👇
💕Assalam.0.Alaikum 💕
آپ کے دو میٹھے بول کسی کی دن بھر کی تھکن کم کر سکتے ہیں
نفرتوں کے جہان میں محبتوں کو فروغ دیں
💐💛نماز قائم کریں
🍃سمعنا و اطعنا
اپنے خاندان میں پہل کرنے والے بنیں
⚡ اُن روایات کو چھوڑنے میں پہل کریں جو قرآن و سنت کے خلاف ہوں۔
⚡ سنت کو زندہ کرنے میں آگے بڑھیں، چاہے لوگ آپ کا مذاق ہی کیوں نہ اُڑائیں۔
⚡ ہر اُس عمل کو ترک کر دیں جو اللہ تعالیٰ کو ناپسند ہو، خواہ وہ کتنا ہی عام، مقبول یا پرانی روایت کیوں نہ ہو۔
⚡ پُرتکلف اور فضول خرچی والے شادی بیاہ کے بجائے سادہ نکاح کو اختیار کریں۔
⚡ حجاب، حیا اور پاکدامنی کی عزت و حفاظت کریں اور ان پر کوئی سمجھوتہ نہ کریں۔
⚡ اللہ کے احکام کو ثقافت، رسم و رواج اور لوگوں کی رائے پر مقدم رکھیں۔
⚡ اپنے گھر میں قرآن کو روزانہ کا ساتھی بنائیں۔
⚡ اپنی اولاد کی تربیت توحید، سنت اور اچھے اخلاق پر کریں۔
⚡ غفلت کے سلسلوں کو توڑ دیں اور ان کی جگہ ایمان والی نسلیں پروان چڑھائیں۔
⚡ اس شخص کے طور پر یاد کیے جائیں جس نے اللہ کی رضا کے لیے اپنے خاندان کا رخ بدل دیا۔
اپنے خاندان کے بدلنے کا انتظار نہ کریں۔
خود تبدیلی کا آغاز بنیں۔ خود سنت کو زندہ کرنے والے بنیں۔ اور وہ بنیں جو کہے:
«سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا» "ہم نے سنا اور ہم نے اطاعت کی۔"
اور آپ کے اس فیصلے کا فائدہ آپ کی آنے والی نسلیں اُس وقت تک اٹھاتی رہیں جب تک آپ اللہ کے حضور واپس نہ لوٹ جائیں۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
*قوم لوط اور امت مسلمہ کے لیے 3 اسباق*
*تُبصِرُونَ - تَجْهَلُونَ - عَادُونَ*
سبحان اللہ!
🌹پیاری استاذہ جی! آج *تدبر القرآن آیات 54 تا55* میں لوط علیہ السلام کی قوم کے فحش گناہ کے ارتکاب پر لوط علیہ السلام نے ان کو بار بار سمجھایا اور وارننگ دی پر وہ نہ مانے۔ پھر ان کی قوم کو عذاب کی وعید اور اس کا آنا یہ سب قرآن کی تفسیر میں کئی مقامات پر پڑھا لیکن آج جس تدبر کے ساتھ آپ نے غور و فکر اور وضاحت فرمائی بہت زیادہ دل پر اثر کر رہی تھی۔ آج مسلمان قوم میں یہ گناہ تیزی سے پھیل رہا ہے، جس سے نسلوں کی بربادی ہے۔ اللہ تعالیٰ اس بہترین کتاب قرآن سے سب کو ہدایت لینے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
🪷 *تین اہم نکات* پر آپ نے توجہ مرکوز کی۔ ان پر غور کیا تو محسوس ہوا کہ یہ خاص الفاظ ہی دراصل اس واقعہ کا خلاصہ ہیں:
❇️ *و أَنتُمْ تُبصِرُونَ* [النمل: 54] - "حالانکہ تم دیکھ رہے ہو"
🔹*قوم لوط کا حال:* وہ مردوں کے ساتھ فحش کام بازاروں، راستوں پر کھلے عام کرتے تھے۔ کوئی شرم، کوئی پردہ نہیں تھا۔ گناہ " پرائیویٹ " سے " پبلک " ہو گیا تھا۔
❓*آج کیا ہو رہا ہے:* پہلے یہ کام اندھیرے میں ہوتا تھا۔ آج موبائل، ریل، ٹک ٹاک، فلم، ڈرامہ میں دن کی روشنی میں سب کے سامنے ہے۔ بچہ بھی دیکھ رہا، بوڑھا بھی۔ *بے حسی* عام ہو گئی ہے۔
🔸*کیا فرق ہے:* *بے حیا* دیکھ کر لائک کرتا ہے۔ *باحیا* دیکھ کر فوراً نظر جھکا لیتا ہے۔
❇️ بَلْ أَنتُمْ قَوْمٌ *تَجْهَلُونَ* [النمل: 55] - "بلکہ تم جہالت کرنے والے لوگ ہو"
🔹*قوم لوط کا حال:* حضرت لوط علیہ السلام نے سمجھایا کہ یہ فطرت کے خلاف ہے، بیماری ہے، عذاب ہے۔ وہ سب جانتے تھے۔ لیکن علم کے باوجود جہالت برتی۔ ضد پر اڑ گئے۔ کہتے کہ جو کرنا ہے کرو، ہمیں مت روکو۔
❓ *آج کیا ہو رہا ہے:*
▪️*ڈاکٹر* AIDS، ڈپریشن سے خبردار کر رہا ہے۔
▪️*سائنس* کہہ رہی ہے یہ فطرت کے خلاف ہے۔ پھر بھی " *میری جسم، میری مرضی"* کہہ کر اسی آگ میں کود رہے ہیں۔ یہ لا علمی نہیں، علم کے بعد کی *بے حسی* ہے۔
▪️جب کہ *قرآن و حدیث* میں فحش و بے حیائی کے کاموں پر اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم سخت پکڑ اور عذاب کی وعیدیں سنا رہے ہیں۔
🔸*کیا فرق ہے:* *جاہل* سو دلیل دے کر بھی نہیں مانتا۔ جبکہ *عقل مند* ایک آیت سن کر رک جاتا ہے۔
❇️ بَلْ أَنتُمْ قَوْمٌ *عَادُونَ* [الشعراء: 166] - "بلکہ تم حد سے گزرنے والے لوگ ہو"
🔹*قوم لوط کا حال:* جب حضرت لوط علیہ السلام نے روکا تو الٹا دھمکی دی کہ اگر باز نہ آئے تو شہر سے نکال دیں گے۔ *گناہ* کو قانون بنا دیا۔ *روکنے والے* کو مجرم ٹھہرا دیا۔ *حد توڑ کر* اب *حد کا مذاق* اڑانے لگے۔
❓*آج کیا ہو رہا ہے:* جو داعی دین، والدین، استاد روکتا ہے اسے " *تنگ نظر، یا Backword"* کہتے ہیں۔ گناہ کو " *pride* " کا نام دے کر *parade* نکالتے ہیں۔ اللہ کی حد کو " *پرانا قانون"* بول کر توڑتے ہیں۔ بغاوت کو " *آزادی* " کا خوبصورت نام دے دیا۔ یہ *باغی* رویہ ہے۔
🔸*کیا فرق ہے:* *سرکش* کہتا "دنیا بدل گئی ہے"۔ *فرمانبردار* کہتا "اللہ کا حکم نہیں بدلا"۔
🔹*خلاصہ:*
❗قوم لوط پر تباہی اس لیے آئی کہ انہوں نے *حق دیکھا* مگر *مانا نہیں۔*
❗پہلے انہوں نے *گناہ* کو اپنی آنکھوں سے دیکھا۔
❗ علم ہونے کے باوجود *ضد* پر اڑ گئے۔
❗ *اللہ کی حدیں* توڑ کر سرکشی کرنے لگے۔
⚠️*جب کوئی قوم دیکھ کر بھی نہ مانے، ضد کرے اور سرکشی کرے تو تباہی اس کا مقدر بن جاتی ہے۔*
🔹*لازمی کرنے کے کام :*
▪️*نظر کی حفاظت:* جو آنکھ دیکھے گی، دل وہی مانگے گا۔
▪️*فلٹر لگائیں* موبائل اسکرین پر اور دل پر *تقویٰ* کا۔
▪️ *علم پر عمل:* *"پتہ ہے"* کافی نہیں، *"مان گیا* اور *چھوڑ دیا"* کہیں۔
▪️*اللہ کا حکم آ جائے تو دلیل نہیں، اطاعت چاہیے۔*
▪️*حق کی بات کریں:* حضرت لوط اکیلے تھے پر چپ نہ ہوئے۔ ہم بھی نرمی سے سمجھائیں، دعا کریں۔ *گناہ سے نفرت، گناہ گار سے نہیں۔*
🔹*نجات کا راستہ:*
حضرت لوطؑ کی ایک ہی دعوت تھی: *فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَطِيعُونِ*
[الشعراء: 163]
🤲 اللہ ہمیں دیکھنے والی باحیا آنکھ، قلب منیب ، رجوع الی اللہ ،گناہ سے لوٹ آنے والی توبہ عطا فرما۔ ہماری نسلوں کو فحاشی کے فتنے سے بچا۔ ہمیں اپنی حدوں کا محافظ بنا۔ آمین یا رب العالمین۔
🤲 *اَللَّهُمَّ جَنِّبْنِي مُنْكَرَاتِ اَلْأَخْلَاقِ, وَالْأَعْمَالِ, وَالْأَهْوَاءِ, وَالْأَدْوَاءِ*
(ماخوذ از اخلاقی برائیوں سے بچنے کی دعائیں۔App " *دعائیں* ")
Reflections #📚
Taddabur ul Quran class
6-6-2026
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Telephone
Website
Address
Medina