PakQ

PakQ

Share

this page for education parpas

06/06/2026

محکمہ موسمیات نے 7 جون سے 12 جون کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں ہیٹ ویو کی پیش گوئی کی ہے اور اس دوران کراچی میں درجہ حرارت 40 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

06/06/2026

پشاور:
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مریم نواز باکو میں روٹیاں لگا سکتی ہیں تو کے پی کے کو گندم کیوں نہیں دے سکتیں؟

میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ صوبے کے حقوق کے لیے وزیراعلیٰ ہاؤس اور گورنر ہاؤس مل کر کام کریں گے۔ہمیشہ کہتا ہوں کہ وفاق اور صوبے کے درمیان پل کا کردار ادا کروں گا۔ صوبے کو وفاق میں جو بھی مشکلات بھی درپیش ہوں گی، اس کے لیے کوشش کروں گا۔ صوبے کے مسائل کے حل کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنا چاہیے۔

06/06/2026

اداکارہ مومنہ اقبال کی شادی کی تقریبات اور ان...more

06/06/2026

ملزم جھکی کمر، لاغر حالت اور دو افراد کے سہارے کے باوجود بھی...more

06/06/2026

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتیں اچانک...See more

06/06/2026

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کے بعد اور ایک اور...See more

06/06/2026

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم لیوی میں اضافہ کرکے عوام کو مکمل ریلیف سے محروم کردیا گیا۔
پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی شرح میں حکومت کی جانب سے ردوبدل کے بعد عوام پیٹرول کی قیمتوں میں مکمل ریلیف سے محروم رہ گئے ہیں۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی میں 24 روپے 74 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
دستاویزات کے مطابق پیٹرول پر فی لیٹر پیٹرولیم لیوی 91 روپے 34 پیسے سے بڑھا کر 116 روپے 8 پیسے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔ لیوی میں اس اضافے کے بعد پیٹرول پر عائد حکومتی محصول مزید بڑھ گیا ہے۔
دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی کی شرح میں 24 روپے 34 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ اس فیصلے کے تحت ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی 68 روپے 93 پیسے فی لیٹر سے کم کر کے 44 روپے 59 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی کی شرح میں کمی کر کے حکومت نے ڈیزل کی قیمت کو برقرار رکھا ہے۔

06/06/2026

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مٹی کے تیل کی قیمت میں...mor

06/06/2026

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک دن میں...See more

06/06/2026

اسلام آباد (3 جون 2026): وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آنے والے بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف سے ملک کے معروف صنعتکاروں اور ممتاز کاروباری شخصیات کے وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

اس موقع پر کاروباری طبقے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ حکومت ایسی صنعتوں کے فروغ کیلیے کوشاں ہے، جن سے ملکی پیداوار بڑھے، برآمدات میں اضافہ اور ملازمتوں کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا ہوں۔

وزیراعظم نے کہا کہ کاروبار دوست پالیسیوں سے ملکی معیشت مستحکم اور بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔ برآمدات پر مبنی ترقی کی راہ پر گامزن ہیں، یہی ہماری معاشی پالیسی کا محور ہے جب کہ غیر رسمی معیشت کو ٹیکس نیٹ میں لایا جا رہا ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ صنعت، زراعت اور آئی ٹی شعبوں میں ترقی سے معیشت کو مزید استحکام ملے گا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ نوجوانوں کیلیے تکنیکی اور فنی تربیت کے پروگرام شروع کیے ہیں، اس پروگرام سے بھی روزگار ملنے میں آسانی ہوگی اور قومی ترقی میں بھرپور کردار ادا کیا جا سکے گا۔

انہوں نے مشکل معاشی حالات میں حکومت کا ساتھ دینے پر کاروباری برادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور نجی شعبے کی مضبوط شراکت داری ہی معاشی ترقی کی ضمانت ہے اور پاکستانی معیشت سے متعلق پالیسی سازی میں مشاورت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

اس موقع پر کاروباری رہنماؤں نے وزیراعظم کی قیادت میں معاشی بحالی کے سفر اور بہتر مالیاتی انتظام پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس اصلاحات اور کاروباری آسانیوں کے فروغ کے اقدامات کا خیر مقدم کیا اور ساتھ ہی ڈیجیٹل ادائیگیوں اور دستاویزی معیشت کے فروغ کے حکومتی وژن کو سراہا۔

Want your school to be the top-listed School/college in New York?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Address


New York
New York, NY
10001